نارتھ ایسٹ گرایجوئٹ حلقے کیلئےآئینورمنجوناتھ مضبوط دعویدار،پارٹی جلد فیصلہ لے گی
بنگلورو:۔آنےوالے گرایجوئٹ اور ٹیچرس کانسٹیٹیونسی کے انتخابات کانگریس پارٹی کیلئےبے حد اہم ہیں،ان انتخابات کیلئے پارٹی اہل امیدواروں کو ہی ٹکٹ دیگی،اس سلسلے میں علاقائی لیڈروں کا مشورہ لیکر ٹکٹ دیا جائیگا۔اس بات کااظہار وزیراعلیٰ سدرامیا نے کیاہے۔انہوں نے آج یہاں ۓ گرایجوئٹ اور ٹیچرس کانسٹیٹیونسی کے انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ نشست میں کہاکہ گرایجوئٹ اور ٹیچرس کانسٹیٹیونسی کے انتخابات کیلئے ہماری کوششیں سنجیدگی کے ساتھ ہونی چاہیے،جنوری سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو یواندھی اسکیم جاری کی جائیگی،ٹکٹ کے دعویدار آنےوالے انتخابات کے پیش نظر ٹیچرس اور گرایجوئٹس کے ساتھ رابطہ رکھیں اور اُن کے مسائل کو سُن کر اُن کا حل نکالنے کیلئے حکومت تک ان کے مسائل پہنچائیں ۔ریاست کی ترقی ہی ہمارا واحد مقصدہے،اس کیلئے حکومت اور پارٹی دونوں محنت کررہے ہیں۔اس تعلق سے ووٹروں کو بھی واقف کرایاجائے۔ٹکٹ کے دعویداروں کے تعلق سے تمام اراکین اسمبلی اور ضلعی سطح کےلیڈروں کا مشورہ لیاجائیگا،ٹکٹ جس کسی کو بھی دی جائے اس کیلئے پارٹی کے اراکین مل کر کام کریں۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار،کے پی سی سی کے کارگزار صدر سلیم احمد، رام لنگا ریڈی وغیرہ موجودتھے۔
