ہیرے کیرور کے کچوی قصبہ میں اردو کلسٹر سطح کے ادبی و ثقافتی کلوستوا مقابلے

اسٹیٹ نیوز
ہاویری:۔ہیرے کیرور تعلقہ کے سرکاری اردو ہائیر پرایمری اسکول کچوی میں ہیرے کیرور اردو کلسٹر سطح کے ادبی و ثقافتی مقابلوں کو ہیرے کیرور حلقے کے رکن اسمبلی سری یو ،بی، بنکار نے افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ ، ان ادبی و ثقافتی مقابلوں سے طلباء و طالبات میں پوشیدہ صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں۔ طلباء کی قابلیت کو پہچانتے ہوئے ججس اپنا فیصلہ سنایں۔ اس کے بعد ایس ڈی ایم سی کے صدر واراکین ، میر معلم اورمعاون معلمین کی جانب سے عطیہ کے طور پر دیے گیے دو اسمارٹ ٹیلی ویژن کا افتتاح کیا۔ ابتدائی کلمات میں ہاویری ضلع کے اردو تعلیمی رابطہ کار سکندر ملا نے بتایا کہ امسال کے ادبی و ثقافتی مقابلوں کو انعقاد کرنے میں ، اردو سی آر پیس ، میر معلم اور معاون معلمین ، ایس ڈی ایم کے صدر واراکین اور محب تعلیم نے مالی امداد فراہم کرتے ہوئے عالیشان انداز میں ان جلسوں کو سجایا ہے تاکہ اردو زبان کا فروغ و اشاعت ہو۔اس اثناء پر گرام پنجایت کے صدر اراکین ، کچوی قصبہ کے لیڈران ، ایس ڈی ایم سی کے صدر ہجرت صاحب ، ضلعی کراٹا صدر ریاض کندگول ، تعلقہ کراٹا صدر زبیع اللہ مکاندار، محمد یونس ملا، اردو سی آر پی لیاقت علی ، میر معلم ہبلی ، کراٹا تنظیم کے اراکین زبیر رانی بنور، رضوان تمنکٹی طلباء کے والدین وسرپرست، میر معلمین اور معاون معلمین اور طلباء و طالبات موجود تھے۔