جے ڈی ایس اور بی جے پی کااشتراک آنے والے انتخابات کیلئے ضروری ہے:کے بی پرسنناکمار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔آنےوالے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کے ساتھ جے ڈی ایس اتحاد کاخیر مقدم کیاجاتاہے۔اس بات کااظہارسابق رکن اسمبلی وجے ڈی ایس کور کمیٹی کے رکن کے بی پرسننا کمارنے کیاہے۔وہ آج جے ڈی ایس دفترمیں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ جے ڈی ایس کے قومی صدردیوے گوڈا،سابق وزیر اعلیٰ کمارسوامی ،ریاستی صدر سی ایم ابراہیم اور جی ٹی۔ دیوے گوڑاجیسے لیڈران نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ہی لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیاگیاہے اور یہ فیصلہ ضلع جے ڈی ایس کے ورکنگ صدر رام کرشنا کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں لیا گیا اور اس اتحاد کاہم خیرمقدم کرتے ہیں۔شیموگہ اسمارٹ سٹی کے تعلق سے انہوں نے بات کرتے ہوئےکہاکہ جب شیموگہ کو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے لیے منتخب کیا گیا تو وہاں تہوار کا ماحول تھا، تب میں ایم ایل اے تھا لیکن بعد میں آنے والی سیاسی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہواہے جس سے تمام کام ناقص ہوچکے ہیں،اس تعلق سے ضلع نگران وزیر نے تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ریاست میں خشک سالی ہونے کی وجہ سے ریاست بھرمیں کسان پریشان حال ہیں،ایسے میں کسانوں کے قرضوں کو معاف کرتے ہوئے انہیں راحت پہنچانے کی ضرورت ہے۔گنیش تہوار عید میلاد ایک ساتھ آنے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس پریشان تھے، لیکن ہندو مسلم بھائیوں نے اپنے اپنےتہواروں کو منانے کی تاریخ کو آگے بڑھاکرامن کی خاطر یکجہتی کامظاہرہ کیاہے یہ خوش آئند بات ہے۔