ہبلی:۔جماعتِ اہلِ سنت کرناٹکا شاخ ہبلی اورڈاکٹر بیجاپورہاسپیٹل ہبلی کی جانب سے مشائخ عظام علمائے کرام کی سرپرستی میںبروزہفتہ سے عید میلاد النبی بلڈڈونیشن کیمپ منعقدہوا۔ ائمہ مساجد نے جمعہ کے خطاب کے بعد عیدمیلاد کی خوشی میں مستحق مریضوں کی خدمت میں خون کا عطیہ پیش کرنے کے سلسلے میں امت مسلمہ میں ایک اچھی بیداری لانے کی کوشش کی تھی جس کانتیجہ یہ رہاکہ وقت سے پہلے ہی عاشقان رسول اکرم ﷺ کی ایک کثیر تعداد نے اپناخون مستحق مریضوں کی خدمت میں پیش کرنے کیلئے ڈاکٹربیجاپور ہاسپیٹل پہنچ گئی تھی۔یہ کام صرف اور صرف حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ میں خراج عقیدت ومحبت پیش کرنے کیلئے ہی ممکن ہوسکا ۔ اپنی تمام تر مصروفیات کوبالائے طاق رکھ کر ایک طرف نوجوانانِ اسلام تودوسری طرف ھندوبھائیوں کی بھی ایک کثیرتعدادمیلاد النبی بلڈڈونیشن کیمپ میں حاضر ہوکراپنا اپناخون کانذرانہ پیش کیا۔ اجلاس میں مسلم ڈاکٹر وں نے حضور اکرمﷺکے اخلاق وکردار کے حوالے سے خطاب کیاجسے غیرمسلم ڈاکٹروں نے بغور سماعت کیااوروہ لوگ بھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں خراج عقیدت پیش کیے۔ حضرت سید تاج الدین قادری، مولانا نیاز عالم شیخ، مولانا عبدالحکیم قادری، ڈاکٹربیجاپوری، محمدیوسف سنڈکے، ارشاد احمد بلاری عرف بھلاسیٹھ، نذیراحمدکولکر، باباجان مدھول الحاج منابھائی ہبلی، زکریہ مدن ،سراج احمد کرسی والے ودیگرعمائیدین شہر اس اجلاس میں شرکت فرمائی۔
