بنگلورو:۔کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی نے آنےوالے پارلیمانی انتخابات کے امیدواروں کی نشاندہی کرنےا ور پارلیمانی انتخابات کی تیاری کرنے کیلئے ریاست کے تمام پارلیمانی حلقوں کیلئے نگران وزراء کی تقرری کی ہے۔اس سلسلے میں کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمارنے فہرست جاری کی ہے جس میں تمام پارلیمانی حلقوں کے ذمہ داروں کے نام ظاہرکئے گئے ہیں۔باگلکوٹ پارلیمانی حلقے کیلئے پرینک کھرگے،بنگلورو سینٹرل کیلئے این ایس بوس راج،بنگلورو سائوتھ کیلئے ڈاکٹر جی پرمیشور، بنگلورو رورل کیلئےکے وینکٹیش ، بنگلورو نارتھ کیلئے ڈاکٹر شرنا پرکاش پاٹل ، بیلگائوی کیلئےشیوراج ایم تنگڑگی، گلبرگہ کیلئے بی ناگیندر،بیدر کیلئےسنتوش ایل لاڈ،وجئے پور کیلئے ستیش جارکیہولی،چامراج نگر کیلئے دنیش گنڈورائو ، چکبلاپورکیلئے ضمیراحمد خان،چکوڑی کیلئے بی سدھاکر، چتردرگہ کیلئے ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا،شمالی کینراکیلئے مدھو بنگارپا، داونگیرے کیلئے ایشور کھنڈرے ، دھارواڑ کیلئے لکشمی ہیبالکر،بلاری کیلئے شیوانند پاٹل ، ہاسن کیلئے این چلوارایا سوامی ، ہاویری کیلئے ایس ایس ملیکارجنا، کولار کیلئے رام لنگا ریڈی،کوپل کیلئے آربی تماپور،منڈیا کیلئے ڈاکٹر ایم سی سدھاکر، میسوروکیلئے بی ایس سریش، رائچور کیلئے کے ایچ منیپا،شیموگہ کیلئے کے این راجنا،ٹمکورو کرشنا بائرے گوڈا،اُڈپی چکمگلورو کیلئے منکال ودھیا، جنوبی کینرا کیلئے ایچ کے پاٹل کا نام شامل ہے۔یہ نمائندے پارلیمانی حلقوں کا جائزہ لینے کے بعد اہل اُمیدواروں کے تعلق سے معلومات حاصل کرینگے،اس کے بعدان ناموں کی فہرست کو کے پی سی سی کی سفارش کے بعد اے آئی سی سی کو روانہ کیاجائیگا۔
