ہبلی میں آنکھوں کامفت معائنہ اور آپریشن کیمپ کا کامیاب انعقاد

اسٹیٹ نیوز
ہبلی:۔جماعت اہلسنت کرناٹکا شاخ ہبلی ڈاکٹربیجاپورہاسپیٹل ہبلی کی جانب سے آنکھوں کےامراض کےماہر ڈاکٹر ایم ایم جوشی ہاسپیٹل ہبلی اورانکی ٹیم کے تعاون سے بروزپیر صبح 9 بجے سے دوپہر 3بجےتک عید میلادالنبی کےموقعہ پر مفت آنکھوں کا یکہ اور آپریشن کیمپ کا انعقاد مشائخ عظام علمائےکرام کی سرپرستی میں میں عمل میں آیا ائمہ مساجد نےجمعہ کے دن امت مسلمہ سے خطاب کے بعد عیدمیلادالنبی  کی خوشی میں مستحق  آنکھوں کےامراض میں مبتلا مریضوں کواس کیمپ سے بھرپور فائیدہ اٹھانےکےسلسلے میں ایک اچھی بیداری پیداکی جسکا نتیجہ یہ رہاکہ وقت سےپہلےہی مستحق مریضوں کی کثیرتعدادکیمپ کی جگہ جمع ہوگئی تھی ۔مریضوں میں خواتین و حضرات بزرگ جوان بچے بھی شامل تھے ڈاکٹروں کی ٹیم نے سارے مریضوں کی اچھی طرح جانچ کےبعد جن کا آپریشن کرناہےانکیلئےالگ سے آپریشن کی تاریخ دی گئی اورتقریبا300 افراداس کیمپ میں حصہ لئے اوریہ کام صرف اور صرف حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں خراج عقیدت ومحبت پیش کرنےکیلئےکیاگیاہےاس اجلاس میں ڈاکٹر ایم ایم جوشی ائینڈگروپ نےعیدمیلادکی خوشی میں کیاجانےوالافری آنکھوں کے کیمپ  کے انعقاد پر جماعت اہلسنت کرناٹکا شاخ ھبلی اور ڈاکٹر بیجاپوری کا شکریہ اداکرتےہوئےکہاکہ آج ہمیں بےحد خوشی ہیکہ آپ حضرات اس نیک کام کیلئے ہمیں یادکیاہےہم امید ہی نہیں بلکہ یقین ہیکہ آئیندہ بھی آپ ہمیں اسی طرح یاد کرتے رہیں گے اورانہوں نےبھی سارےسامعئین کو عیدمیلاد کی مبارکبادی پیش کی شریک اجلاس  حضرت سید تاج الدین قادری صاحب مفتی محمدعلی قاضی صاحب  مولانا نیاز عالم شیخ مولانا عبدالحکیم قادری ڈاکٹربیجاپوری محمدیوسف سنڈکے نزیراحمدکولکر ناصرمانک سراج احمدکڈچی والے ودیگرعمائیدین شہر نےاس اجلاس میں شرکت فرمائی