شیموگہ:۔سال21-2020 کے تعلیمی سال کے دوران کرناٹکا حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبودی کی جانب سے اسکالرشپ جاری کرنے کیلئے عرضیاں طلب کی گئی تھیں،جس کے مطابق پہلی تا دسویں جماعت میں زیر تعلیم نے اسکالرشپ کیلئے نیشنل اسکالرشپ پورٹل یعنی این ایس پی میں آن لائن عرضیاں جمع کروائیں تھیں،لیکن کئی طلباء نے ایس ایس پی یعنی اسٹیٹ اسکالرشپ پورٹل میں عرضی نہیں جمع کروائی ہے جس کی وجہ سے انہیں اسکالرشپ نہیں مل سکتی۔کرناٹکا راجیہ اردو ٹیچرس اسوسیشن کی شیموگہ تعلقہ شاخ کے صدر سید پرویزنےاس تعلق سے اپیل جاری کرتے ہوئے کہاکہ شیموگہ تعلقہ کے2700 عرضی گذاروں میں سے21 ہزار طلباء نے عرضیاں دائرکی ہیں،ان میں سے2600 طلباء نے ایس ایس پی میں اپنی عرضی درج نہیں کی ہے،جس کی وجہ سے انہیں این ایس پی کی اسکالرشپ نہیں مل سکتی ۔ سال 21-2020 کے تعلیمی سال کی مائناریٹی اسکالرشپ کیلئے جن طلباء نےعرضیاں دی تھیں ،انہیں چاہیے کہ وہ ایس ایس پی کیلئے بھی فوری طورپر عرضی جمع کریں،اس دفعہ اسکالرشپ کی رقم بھی معقول مقدار میں ملے گی۔یکم جولائی تک عرضیاں دینے کیلئےمہلت دی گئی ہے۔طلباء کے والدین سے گذارش ہے کہ وہ فوراً عرضیاں دائرکرنے کیلئے پیش رفت کریں۔اس تعلق سے مزید تفصیلات کیلئے والدین ان نمبرات پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
9844077263۔یا پھر 7676565544
