شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرنے پیچھے نہیں ہٹے گیں:مدھو بنگارپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:شہرکے مضافاتی علاقے راگی گڈے میں ہونےوالے فرقہ وارانہ کشیدگی کے سلسلے میں 60 لوگوں کو گرفتارکیاگیاہے،جن میں سے24 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد انہیں چتردرگہ کی جیل کو منتقل کیاگیاہے۔شرپسند عناصرکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔اس بات کی اطلاع شیموگہ نگران وزیر مدھوبنگارپانے دی ہے۔انہوں نے آج متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھرمیں میلاد اور گنیش کا تہواربڑے ہی جو ش وخروش سے منایاگیاہے،لیکن اس طرح کا واقعہ افسوسناک ہے،فی الوقت شہرمیں امن وامان بحال رکھنا ضروری ہے،اسی وجہ سے ہم نے 144 سیکشن جاری کیاہے،جلدہی اس سیکشن کو بھی ہٹادیا جائیگا،شیموگہ شہرکے لوگ اطمینان سے رہیں،اس وقت حالات قابومیں ہیں۔مزید انہوں نے کہاکہ راگی گڈے میں زیادہ تر مزدورپیشہ لوگ ہیں،ایسے میں فرقہ وارانہ واقعات سے ان کی روزمرہ کی زندگی متاثرہوگی،متاثرین کو امداددینے کیلئے جلد فیصلہ لیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ مذہب،ذات پات اور پارٹی چھوڑکر قانون کیلئے کام کرنے کیلئے ایس پی کو ہدایت دی گئی ہے،شہرمیں نظم ونسق کو خراب کرنےوالے شرپسندعناصرکے خلاف کارروائی کرنے کیلئےایس پی کو ہدایت دی گئی ہے،جلد ہی حالات معمول پر لوٹ آئینگے۔اس سے قبل راگی گڈے میں متاثرہ گھروں کا معائنہ کیا،اس کے علاوہ مقامی لوگوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اُنہیں تسلی دی۔مدھوبنگارپانےیہاں کی خواتین سے بھی حالات کی تفصیلات حاصل کیں اور اُنہیں قانون کا ساتھ دینے کیلئے گذارش کی۔اس موقع پر روزنامہ نے ریاستی وزیر سے سوال کیاکہ کیا راگی گڈے کا واقعہ پولیس کی ناکامی نہیں ہے،تو اس پر مدھو بنگارپانے کہاکہ چونکہ اتنے بڑے شہرمیں تمام معاملات بہتر طریقے سے چل رہے تھے،مگر ایک چھوٹے سے واقعے کو بڑا رنگ دیاگیاہے،اس وجہ سے اسےپولیس کی ناکامی نہیں کہاجاسکتا۔اس موقع پر ایس پی،ڈی سی وغیرہ موجودتھے۔