مسجدکےسامنے آرتی اتارنے پر 5افرادکے خلاف معاملہ درج

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
کوپل:۔ضلع کےگنگاوتی تعلقہ میں ہندو مہامنڈلی گنیش مورتی کے وسرجن کے موقع پر یہاں کی جامع مسجد کے دروازے پر آرتی جلاکر پوجاکرنےوالے پانچ شرپسندوں کے خلاف معاملہ درج کیاگیاہے۔ایمنورراتھوڑ،شری کانت، کمار ہوگار،چناسبوا ہوگاراور سنگھ میش کے خلاف گنگاوتی پولیس نے معاملہ درج کیا ہے ۔ 28 ستمبر کو ان لوگوں نے گنیش وسرجن کے موقع پر تھالی میں آگ جلاکر جامع مسجدکے دروازے کی پوجاکی اور شہرمیں شرپھیلانے کی کوشش کی ،ساتھ ہی ساتھ جئے شری رام کے نعرے بھی بلندکئے جس کی وجہ سے ماحول میں کشیدگی پیداہوئی تھی۔حالت کو اُس وقت قابومیں کیا گیا تھا ، آج پولیس نے سوموٹو کیس درج کیاہے۔