ہاویری :۔ہاویری ضلع گروبھون میں ضلع انتظامیہ، محکمہ انفارمیشن ، دیگر محکموں کی جانب سے منعقدہ گاندھی جینتی اور سابقہ وزیراعظم لال بہادر شاستری کے یوم پیدائش پروگرام کا افتتاح مقامی رکن اسمبلی و ڈپٹی اسپیکر سری رودرپا لمانی نے کیا۔پروگرام میں موصوف نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے اصول دنیا میں مقبول وپسندیدہ ہیں، مہاتما گاندھی کوئی بھی ہتھیار پکڑے بغیر ، ستیہ گرہ، اہنسا راستے کے ذریعے ملک کو آزادی دلانے والی عظیم ہستی ہیں، گاندھی جینتی اور لال بہادور شاستری جی کا جنم دن ایک ہی دن رہنےسے سب لیے ایک خاص دن ہے، لال بہادور شاستری ایک سادگی پسندیدہ ماڈل شخصیت تھے-طلبہ ان دونوں عظیم شخصیتوں کی معلومات حاصل کر کے ان کے اصولوں کو اپنے زندگی میں اپنانے کی کوشش کریں۔ خاص مقرر ساگر کے کنڑا لیکچر ڈاکٹر سرفراز چندرگوتی نے بتایا کہ گاندھی کے قربانیاں ملک کے لیے بہت قابل فراموش ہیں، انہوں نے آزادی دلانے کی لڑائی کے ساتھ بہترین سماج کی تعمیر کے لیے اہم رول ادا کیا ہے، تمام مذاہب کے جانب سے خراج عقیدت پیش کی گئی، سرکاری اردو ہائر پرائمری اسکول آلدکٹی کے اسٹیٹ ایوارڈ معلم الحاج عبدالکریم محسن نے قران پاک کی قرات پڑھی، واسودیو معلم بھگت گیتا، سسٹر لومینا نے بائبل کو پڑھا ۔ پروگرام قبل سےمہا گاندھی کے مجسمے کو پھول کا ہار ڈال کر سد بھاؤنا ریالی کا سبز جھنڈا کا نشان دکھا کر ڈپٹی اسپیکر موصوف نے افتتاح کیا۔اس دوران ڈپٹی کمشنر رگوھوند مورتی، اے،ڈی، سی، ویر ملپا پوجا ر، ضلع پولیس ایس پی، سی ،گوپال، نگر سبھا کونسلرس ، یوتھ کانگرس کے صدر عمر انعامدا ر ، انجمن اسلام کمیٹی کے صدر عرفان خان پٹھان، ٹی ،ڈی، پی، ائی گریش پدکی، ضلع ایم ڈی ایم آفیسر زیڈ،یم،قاضی، سوشل ویلفر کے افسرا ریشمہ کوثر، تحصیلدار شنکر، ڈایٹ لکچرراڈیگا، ضلع اردو تعلیمی رابط کار سکندر ملا، ضلع محکمہ کے افسران، بی ای او مونیش بڑگیر، ین،جی ،او کے صدر امرات گھوڑا پاٹیل، سکریٹری مولاعلی ینی، سی آر پییس، ضلع کراٹا کے صدر ریاض احمد کندگول، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری، محمد فاروق اکی ، کے ایس جی میوا کے صدر محمد علی، امین بھاوی، کسپاٹا کے صدر و اراکین شعراء ادبا ،طلبہ وغیرہ شریک تھے، ضلع انفارمیشن آفیسر ڈاکٹر بی،آر،رنگناتھ نے تمام کا استقبال ادا کیا، ہاویری اردو ہائی اسکول کے معلم ناگراج نے نظامت کی کاروائی انجام دی، محکمہ کنڑا کلچرل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیدلنگییش رنگنانور نے تمام شکریہ ادا کیا۔
