ڈاکٹر سیدثناء اُللہ سیہادری کالج کے پرنسپل نامزد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ شہرکی قدیم کالجوں میں شمار ہونےوالی سیہادری آرٹس کالج کے پرنسپل کے عہدے پرکوئمپویونیورسٹی کے شعبے اردوکے چیرمین ڈاکٹر سیدثناء اُللہ کو یونیورسٹی نے نامزدکیا ہے ۔آج ڈاکٹر ثناء اللہ نے اپنے عہدے کا جائزہ لیا ہے ۔ حالانکہ ان کی نامزدگی یکم اکتوبرسے ہی ہونی تھی،لیکن یونیورسٹی کی طرف سے ہونےوالی تاخیرکی وجہ سے آج وہ اپنے عہدے پرفائزہوئے۔ڈاکٹر سید ثناء اللہ سیہادری کالج کی تاریخ میں دوسرے ایسے مسلم شخصیت ہیں ،جنہوں نے پرنسپل کا عہدہ سنبھالا۔تیس سال قبل سید شرف الدین سُرخی نے بطور پرنسپل خدمات انجام دی تھیں،اس کے بعد کسی بھی مسلم شخصیت کو یہاں پرنسپل بننے کا موقع نہیں ملاتھا۔ڈاکٹر سیدثناء اللہ اس وقت کوئمپو یونیورسٹی کےشعبے اردوکے چیرمین بھی ہیں،ان کی صدارت میں شعبہ اردو نے بڑے پیمانے پر ترقی بھی کی ہے ۔ سیہادری کالج کا قیام1940 میں ہوا تھا ، اُس وقت یہ کالج پی یوکالج کے طورپر جانی تھی،اس کے بعداس کالج کو 1956 میں فرسٹ گریڈکالج کا مقام حاصل ہواتھا،اُس دوران یہ کالج میسورو یونیورسٹی کے ماتحت تھی،1992 میں کوئمپویونیورسٹی کا قیام ہونے کے بعد سیہادری کالج بھی کوئمپو یونیورسٹی میں شامل کی گئی تھی۔