پبلک کے درمیان ہتھیارلیکر گھومنےو الاگر فتار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
چکمگلورو:۔پبلک کے درمیان ہتھیارلیکر گھومنےوالے ایک شخص کو پولیس نے گرفتارکیاہے۔یہ واقعہ ضلع کے کڑور تعلقہ میں پیش آیاہے۔بیرور سے تعلق رکھنے والے سمیرکو پولیس نے گرفتار کیا ہے،اس کے پاس  سے پولیس نے ایک بندو ق ، دس گولیاں،چاقو اورڈراگر ضبط کیاہے،اس کے علاوہ ملزم کے پا س سے چالیس گرام گانجہ بھی ضبط کیاگیاہے۔سمیر اتوارکی رات کو کڑورکے اے پی ایم سی کےقریب ہتھیارلیکر گھوم رہاتھا اور لوگوں کو خوفزدہ بھی کررہاتھا۔سمیرکے برتائو سے لوگوں میں خوف پھیلا،اطلاع پاکر پولیس موقع پر پہنچی اور اسے تحویل میں لیا۔پولیس نے بتایاکہ سمیر سکینڈ ہیانڈ سواریوں کی خریدوفروخت کرتاہے اور اس نے غیر قانونی طریقے سے بندوق خریدی تھی۔