سنگھ پریوار کی چائترا کندا پور کے معاملے میں آئی ٹی چھاپہ کیوں نہیں پڑا؟: پرینکا کھرگے 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو: انکم ٹیکس (آئی ٹی) کے افسران نے سنگھ پریوار کی چائترا کندا پور کے معاملے پر چھاپہ کیوں نہیں مارا، جسے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے  یہ سوال دیہی ترقی کاتی وزارت کے وزیر پرینکا کھرگے نے پوچھا ہے ۔ ہفتہ کو شہر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سیاسی محرکات کی وجہ سے ریاست میں آئی ٹی کارروائی کررہی ہے۔جبکہ چائترا کندا پور کے گھر پر بھی آئی ٹی کے چھاپے مارے جانا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے تمام محکمے بی جے پی کے ہاتھ میں ہیں اور کمارسوامی بی جے پی میں ضم ہو گئے ہیں۔ اس طرح وہ نریندر مودی اور امیت شاہ سے براہ راست ملاقات کریں گے۔حالانکہ کمار سوامی نے ریاستی حکومت کی بدعنوانیوں کے تعلق سےڈائری اور پین ڈرائیو دینے کا چیلنج کیا تھا لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں مل رہاہے ۔  دوسری طرف جنتا دل نہ تو عوام کے ساتھ ہے اور نہ ہی ایک دل ہے، پھر بھی ریاستی حکومت پر جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے انہیں ریکارڈ پیش کرنے دیں۔