پاکستان کی شرمناک شکست؛ ہندوستان نے جیتا آدھا ورلڈکپ

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی : ورلڈ کپ 2023 میں گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گیند بازوں کے بعد بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا ہے ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 191 رنز پر ہی آوٹ ہوگئی اور اس طرح ہندوستان کو جیت کیلئے 192 رنز کا ہدف ملا ہے ۔ اس کے جواب میں ہندوستان نے 30.3 اوورز میں تین وکٹیں گنواکر میچ کو اپنے نام کرلیا ۔ اس طرح ہندوستان نے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف آٹھویں جیت حاصل کی ۔ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کیلئے روہت شرما اور شبھمن گل نے دھماکہ دار انداز میں شروعات کی ۔ تاہم شبھمن گل زیادہ دیر تک کریز پر ٹھہر نہیں سکے اور 16 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے ۔ ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا 23 کے مجموعی اسکور پر لگا۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے اننگز کو آگے بڑھایا۔ مگر اس مرتبہ وراٹ کوہلی کچھ زیادہ نہیں کرسکے اور 16 رنز بناکر آوٹ ہوگئے ۔ ہندوستان کو دوسرا جھٹکا 79 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔