شیموگہ:۔شیموگہ کے کوئمپوائیرپورٹ سے بھارت کے مزید تین شہروں کیلئے اڑان کی منظوری مل چکی ہے،جس کے تحت حیدرآباد،گوا اور تروپتی کیلئے شیموگہ سے اڑان کی سہولت ہوگی۔ہوائی جہاز کی خدمات کا سلسلہ ماہ اگست سے شروع ہوا تھا،ابتدائی مرحلے میں شیموگہ سے بنگلورو،اور بنگلورو سے شیموگہ کیلئے یہ خدمات جاری تھیں،ہوائی جہازکی سہولت شروع ہونے کے بعد شیموگہ سے بنگلورو اور بنگلورو سے شیموگہ کیلئے ہر دن ہوائی جہاز میں سفر کرنےوالے مسافروں کی تعداد سو فیصد بتائی گئی ہے۔اب تروپتی،گوا اور حیدرآبادکیلئے اسٹارائیرلائنس نے اپنی خدمات شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے،جس کیلئے بکنگ شروع ہوچکی ہے۔17 نومبر سے یہ سہولت دستیاب ہوگی۔گوا ،تروپتی اور حیدرآبادکیلئے فی الوقت ٹکٹ کی شرح12 ہزار سے لیکر14 ہزار روپئے تک ہے۔حیدرآباد سے ہوائی جہاز صبح30.9 بجے روانہ ہوگااور35.10 کو شیموگہ پہنچے گا،جبکہ شیموگہ سےحیدرآباد کیلئے روانگی صبح11 بجے کو ہوگی اوردوپہر12 بجے حیدرآباد ائیرپورٹ پر جہاز اتریگا۔اسی طرح سے تروپتی سے شیموگہ کیلئے ہوائی جہازدوپہر35.12 بجے روانہ ہوگا جبکہ40.1 بجے کو شیموگہ پہنچےگا،جبکہ شیموگہ سے تروپتی کیلئےدوپہر55.1 بجے شیموگہ سے روانگی ہوگی اور دوپہر45.2 بجے کو تروپتی میں ہوائی جہاز اتریگا۔گواسے شیموگہ کیلئے دوپہر15.3 بجے کو جہاز روانہ ہوگا اورشام05.4 بجے کو شیموگہ ائیرپورٹ پر جہاز اتریگا،وہی جہاز شام30.4 بجے شیموگہ سے گواکیلئے روانہ ہوگا اور شام30.5 بجے گوا پہنچے گا۔شیموگہ سے ان نئے تین روٹ کیلئے ہوائی جہاز کا سفر شروع ہونے سے مسافروں کیلئے بڑے پیمانے پر سہولت ہوگی،جبکہ شیموگہ و اطراف کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ دہلی،کولکتہ اور ممبئی جیسے شہروں کیلئے بھی ہوائی خدمات شروع کی جائیں۔
