فلسطینی مسلمانوں کے دشمن اسرائیل کی کائونسل جنرل سے کمارسوامی کی ملاقات،تحفہ میں دئیے کیلے

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم وستم ڈھانےوالے اسرائیل کی کائونسل جنرل کے ساتھ جے ڈی ایس کے ریاستی صدرکمارسوامی نے کل اُن کے فارم ہائوز پرملاقات کی اور اُنہیں تحفے میں کیلوں کا غچہ پیش کیا۔یہاں ایک طرف ملک بھرمیں اسرائیل کے خلاف سیکولر جماعتیں اپنا احتجاج درج کروارہی ہیں،وہیں جے ڈی ایس کےریاستی صدر ایچ ڈی کمارسوامی نے کائونسل جنرل ٹیامی بین ہیام سے بات کی۔اس دوران کمارسوامی نے اپنی ٹوئٹر اکائونٹ پر لکھاہےکہ اسرائیلی کائونسل جنرل سے میری ملاقات ہوئی ہے،کرناٹک اور اسرائیل کے تعلقات پہلے سے ہی مضبوط ہیں،باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،اس پر ہماری بات چیت ہوئی ہے۔بات چیت کے دوران اسرائیل و حماس کی جنگ کے تعلق سے بھی بات ہوئی ہے،جس میں میں نے کہاکہ بے گناہوں کے قتلِ عام سےبچاجائے اور دونوں ہی ممالک کے درمیان امن وبھائی چارگی بحال ہو۔جن لوگوں نے حماس نے اغواء کیا ہے ، اُنہیں فوری طورپر رہاکیاجائے۔اسرائیلی کائونسل جنرل نے کمارسوامی کو بھی تحفے پیش کئے۔