گریجوئٹ اسمبلی حلقے کے ووٹر لسٹ میں رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع،گریجوئٹ نام درج کروائیں

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔گریجوئٹ اسمبلی حلقےکے ووٹر لسٹ میں ناموں کا رجسٹریشن کروانے کی تاریخ6نومبرکو مکمل ہوچکی تھی،مگر اب الیکشن کمیشن نے اس تاریخ میں مزید توسیع کرتے ہوئے6 دسمبر2023 تک مہلت دی ہے،جو لوگ2020 سے پہلے کسی بھی یونیورسٹی سے تین سالہ ڈگری مکمل کئے ہوئے ہوں،وہ اس ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کے اہل ہونگے۔ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کیلئے مقامی تعلقہ آفیس سے عرضی کا نمونہ حاصل کرسکتے ہیں یاپھر الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔عرضی کو پُر کرنے کے بعدڈگری سرٹیفکیٹ(کانوکیشن سرٹیفکیٹ)کا زیراکس یاپھرتین سالہ کورس کا مارکس شیٹ،آدھارکارڈ،ووٹر آئی ڈی کارڈاور دو تصاویرلگاکر عرضی کو دوبارہ تعلقہ آفیس میں جمع کرناہوگا۔عوام کی سہولت کیلئے روزنامہ آج کاانقلاب کے دفترمیں بھی عرضی کے نمونے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔مزید معلومات کیلئے اس نمبرپررابطہ کریں۔9741641612