شیموگہ :۔شیموگہ سٹی کانگریس اقلیتی شعبہ کی جانب سے شیموگہ شہر کی عوام میں مہلک وباء کورونا کے بارے میں پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے بیداری مہم کا آغازکیا گیا ۔ اس پروگرام کا افتتاح سابق سوڈا صدر این رمیش کےہاتھوںعمل میں لایا گیا ۔ سابق سوڈا صدر این رمیش نے شہر کے 13 ویں وارڈ میں مہلک کورونا وباء کی روک تھام کے تعلق سےشعور پیدا کرتےہوئے معاشرے کے نوجوانوں ،مقامی رہنمائوں ، مقامی تنظیم واداروں سے درخواست کی کہ وہ کورونا کے بارے میں عوام کو بیداری دلانے کیلئے آگے آئیں اور اس سے محتاط رہنےکیلئےاٹھائے جانے والےضروری اقدامات کی تفصیلات کوعوام تک پہنچانے کا کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنے اپنے محلوں، گلیوں اور آس پڑوس میں کورونا کی ویکسین کے تعلق سے پیدا ہورہی غلط فہمیوں اورالجھنوں کو دور کرنے کی کوشش کرنے کا مشورہ دیا اورہر ایک کوویڈ ویکسین لینے کی درخواست کی ہے۔مزید کہا کہ اس ویکسین کے ذریعہ سے ہی ہم اس خطرناک مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہوسکتے ہیں اورشہر شیموگہ کو کورونا سے پاک بناسکتے ہیں۔ اس موقع پر شیموگہ سٹی کانگریس اقلیتی شعبہ کے صدر محمدنہال(نیلو) ، ضلع کانگریس اقلیتی صدر محمدعارف اللہ، سابق کارپوریٹرمظہر جاوید، مُنا، لیڈر کلیم پاشاہ، اقبال نیتاجی، محمد شریف ، (آصف) ریاستی یوتھ کانگریس سکریٹری چیتن، مدھوسودھن، سید واہاب (بابو) محمد حسین، سید مجیب ، انصر احمد ، احمدبیگ، عرفان خان، عبداللہ، وارڈ صدر ظفراللہ خان، دانش ، جعفر وغیرہ موجودتھے۔
