شیموگہ:۔چامنڈیشوری اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی جی ٹی دیوے گوڈاجے ڈی ایس چھوڑکر جلدہی کانگریس پارٹی میں شامل ہونگے۔اس بات کی اطلاع ریاستی وزیر مدھوبنگارپانے دی ہے۔انہوں نے آج شہرمیں کوآپریٹیو سپتہا کاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ اب تک کئی لیڈران بی جے پی اور جے ڈی ایس کو چھوڑکر کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں،جلدہی جی ٹی دیوے گوڈابھی کانگریس کارخ کرنےوالوں میں سے ہیں،ان کے ساتھ پارٹی کے لیڈران رابطے میں ہیں۔
