کورونا کی تیسری لہر سے محتاط رہیں: ایچ ہالپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
ساگر:کورونا کی تیسری لہر کے بارے چوکنہ رہنابے حد ضرورت ہے۔ ماہرین اور سائنس دانوں نے انتباہ کیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر مہلک ہوسکتی ہے اور اس سے بچوں پر انتہائی مضر اثرات رونما ہوسکتے ہیں ۔ ہم سب کو اسی وقت تیسری لہر کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔یہ ہدایت رکن اسمبلی ایچ ہالپا نے دیا ہے۔انہوں نے آج تعلقے کی گورنمنٹ پرائمری اسکول میں محکمہ بہبودی صحت و خاندان اورتعلقہ ہیلتھ آفیسر کےدفتر کے زیر اہتمام کوویڈ 19 ویکسین کیمپ کے افتتاحی جلسے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بچے معصوم ہوتے ہیں اگر انہیں کورونا جیسا خطرناک مرض اپنا شکار بناتا ہے تو افسوس کہ یہ بچے اپنی تکلیف کو بیان بھی نہیںکر سکتے ہیں اوردوسری سب بڑی تکلیف یہ ہوگی کہ کورونا کے زیر علاج آنے والے بچوں کے والدین باہر کھڑے ہونے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا اس سے قبل کہ ایسے حالات رونما ہوں ،ہمیںاس سے محتاط رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی تیسری لہر کی روک تھام کیلئےضروری اقدامات اٹھانے پر وزیر اعلیٰ سے درخواست کی گئی ہے اور ہر تعلقہ میںایک بچوں کےماہرین کو مناسب تربیت دینے کے انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ساگر تعلقے میںاب تک 52192 افراد کوویکسین دئے گئے ہیں۔ تعلقےکیلئے 5450 ویکسینیشن موصول ہوئے ہیں جن میں سے 4260 کوویڈ شیلڈ اور 1190 کویکسین ہیں ۔ 18 سے 44 سال کی عمر کے درمیان والوں کی ویکسینیشن سے متعلق تھوڑی الجھنیں ہیں، اگلے ایک ہفتہ میں اس کو درست کرلیا جائےگا۔ مرکزی حکومت 18 سال سے زائد عمر والے تمام افراد کو ویکسین دینے کی تیاریاں کررہی ہیں۔ اس معاملے میں چند نجی ادارے بھی ویکسین دینے کے کاموں میں سرگرم دکھائی دے رہے ہیں، مجموعی طور پر ہم تمام کو لازمی طور پر ویکسین لینی چاہئے۔ اس موقع پر میونسپل صدر مدھورا شیوانند، نائب صدر مہیش، رکن ٹی ٹی میگھراج، گنیش پرساد، اروند رائیکر وغیرہ موجودتھے۔