دہلی:۔سی بی ایس ای نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اپنے تشخیص سے مطمئن نہیں ہونے والے طلبا کے لئے متبادل کلاس 12 کے بورڈ امتحانات 15 اگست سے 15 ستمبر کے درمیان کسی بھی وقت منعقد کی جائیں گی، بشرطیکہ حالات معمول کے مطابق ہوں۔ عدالت عظمیٰ میں دائر ایک حلف نامے میں بورڈ نے کہا کہ اس کی تشخیص کی پالیسی کی بنیاد پر نتائج کا اعلان 31 جولائی تک کیا جائے گا۔ اس کے بعد سی بی ایس ای ان طلبا کے لئے آپشنل ایگزام (اختیاری امتحانات) سے متعلق رجسٹریشن کے لئے آن لائن سہولت فراہم کرے گا، جو اپنے نتائج سے مطمئن نہیں ہیں۔حالانکہ، یہ بھی کہا گیا ہے کہ امتحانات صرف اہم مضامین میں منعقد کی جائے گی اور اس امتحانات میں ایک امیدوار کے ذریعہ حاصل نمبرات کو حتمی مانا جائے گا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سی بی ایس ای کے ذریعہ 12 ویں کے بورڈ امتحانات کے نمبرات کی تشخیص کے لئے پالیسی بنائی گئی ہے تاکہ نمبرات کی تشخیص کو یقینی بنایا جاسکے، کیونکہ 11 ویں اور 12 ویں کلاس کے نمبرات اسکول سطح پر دیئے جائیں گے اور اس لئے، سبھی اسکولوں میں موازنہ نہیں کیا جائے گا۔حلف نامے میں کہا گیا، ’اس لئے، معیار کو یقینی بنانے کے لئے، ہرایک اسکول کو ایک قابل اعتماد حوالہ کے معیار کا استعمال کرتے ہوئے اسکول سطح کے تغیرات کو مدنظر رکھتے ہوئے نمبرات کو داخلی طور پر ماڈریٹ کرنا ہوگا۔ یہ شفافیت کے مفاد میں ضروری ہے اور یہ یقینی بنانے کیلئے کہ الاٹ کردہ نمبر موازنہ ہیں اور کسی بھی طالب علم کیلئے کوئی منفی اثر یا غیر منصفانہ فائدہ نہیں ہے۔
