آمدنی سے زیادہ جائیداد کاالزام،ضمیراحمد کی عرضی مسترد

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔آمدنی سے زیادہ جائیداد رکھنے کا الزام جھیل رہے کرناٹک کے ریاستی وزیر ضمیراحمد خان کے خلاف کرناٹکا کی اے سی بی نے مقدمہ عائدکیاتھا،اس مقدمے کو منسوخ کرنے کیلئے ضمیراحمدخان نے کرناٹکا ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا،لیکن کرناٹکا ہائی کورٹ نےان کی عرضی کو مستردکردیاہے ۔ضمیراحمدخان نے اپنی عرضی میں بتایاتھاکہ میرے خلاف عوامی نمائندوں کی عدالت میں کریمنل مقدمہ دائرکیاگیاہے،اس مقدمےکو منسوخ کیا جائے ۔عرضی کی شنوائی کرناٹکا ہائی کورٹ کے جسٹس ایم ناگاپرسنناکرتے ہوئے مسترد کردیاہے۔سال2022 میں اےسی بی نے ان کے گھر اور دفاترپر چھاپے مارتے ہوئے ایف آئی آردرج کی تھی جس میں بتایاگیاتھاکہ ضمیراحمدخان کی آمدنی سے زیادہ املاک ہے،جانچ کے دوران82 کروڑ روپئے افزود پائے گئے ہیں۔اس ایف آئی آرکے خلاف ضمیراحمدنے ہائی کورٹ میں عرضی دائرکی تھی اور مقدمے کی جانچ اور کارروائی کو منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی،لیکن عدالت نے ان کی اس عرضی کومستردکردیاہے۔