بنگلورو:۔ایک ماں اور بچے کی موت بجلی کاتارلگنے کی وجہ سے ہوئی ہے،اس سلسلے میں ریاستی وزیر برائے ایندھن کے جے جارج بہانہ بازی کرنے کے بجائے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔اس بات کامطالبہ کرناٹکا لیجسلیچرکے اپوزیشن کے لیڈر آر اشوک نے کیاہے۔انہوں نےاس سلسلے میں بتایاکہ ریاستی وزیر کے جے جارج سچائی کو چھپارہے ہیں اور محکمے کی غلطی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،محکمہ کے اہلکاروں کی لاپرواہی کی وجہ سے بجلی کے تارکو چھونے کی وجہ سے ماں اور بچے کی موت واقعہ ہوئی ہے ،وہیں ریاستی وزیرجارج کا کہناہے کہ بجلی کے تاروں کو چوہوں نے کاٹ دیاتھا،اس وجہ سے یہ حادثہ پیش آیاہے۔آراشوک نے کہاکہ ریاستی حکومت ایسے حادثوں پر پردہ نہ ڈالےاور ریاستی وزیر کو چاہیے کہ وہ اس حادثے میں اخلاقی ذمہ داری اٹھاتے ہوئےا پنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔
