میگان اسپتال میں جونیئر ڈاکٹروں کا احتجاج 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔تعلیمی اخراجات میں امتیازی سلوک، کوویڈ میں خدمات انجام دینے والے افراد اوررہائشیوں کو معاوضہ نہیں دینے کی مذمت میں آج ریاست گیر کرناٹکااسوسیشن نے ایک آغاہی تحریک چلانے کا فیصلہ کیاہے۔ جس کے پیش نظر شیموگہ کے میگان اسپتال میں جونیئر ڈاکٹرس احتجاج پر بیٹھ گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا الزام ہے کہ میڈیکل کی پڑھائی میں تعلیمی اخراجات کی بات کی جائے تو سرکاری میڈیکل کالجوں میں سرکاری سیٹ حاصل کرنے والوں کی فیس میں امتیازی سلوک اپنایا جارہا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں میڈیکل کی تعلیم کیلئے بہت زیادہ قیمت وصول کی جارہی ہے۔30 ہزار تک فیس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسوسیشن نے 2018 تعلیمی سال کے مطابق فیس کی دوبارہ تشخیص کرتے ہوئے نئی قیمت تشکیل دی جانی چاہئے۔ اس کے ساتھ ساتھ کوویڈ میں کام کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں کو 10 ہزار روپئے کا معاوضہ دینے کا حکومت نے باضابطہ اعلان کیا تھا، لیکن 6 ماہ بعد بھی یہ رقم جاری نہیں کی گئی ہے۔ جس کے پیش نظر 70 سے زائد ڈاکٹر وں میگان اسپتال کے روبرو دھرنا دیا ہے۔مظاہرین نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس احتجاج کے بعد بھی حکومت خبردار نہیں ہوتی ہے اور ہمارے مطالبوں کو پورا نہیں کیا جاتا ہے تو آنے والے دنوں میں غیر مدتی احتجاج کیا جائیگا۔