چیٹی کے نام ہوئی کروڑوں کی چیٹنگ : متاثرین نے پہنچایا ملزمین کو پولیس تھانے

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:تقریباً4 کروڑ روپیوں کی چیٹی کو ہضم کرنے والے ملزمین کو 50 سے زائد متاثرین نے مل کرآج پولیس تھانےپہنچایا۔ یہ معاملہ آج شیموگہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں پیش آیا ہے۔ گوڈلک کے مکین گیتا، سریش، کالما سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد پر چیٹی کاکاروبار کرنے کا الزام ہے۔ ان لوگوں کے پاس پچھلے 5 سالوں سے رقم جمع کرتے آئے ہوئے ہرگی کے ساکنان، وینوبا نگر کی خواتین نے آج ان دھوکے بازوں کو پولیس کے حوالے کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اکھیلابھارتا دلت کریہ سمیتی کے اشتراک سے خواتین نے 7 ملزمین کو پولیس تھانے پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ متاثرین کا کہناتھاکہ ساتوں ملزمین چیٹی ڈالنے والی خواتین کو اس بات کا یقین دلاتے آرہے تھے کہ انکا گھر فروخت کرکے وہ انکی رقم لوٹادینگے،لیکن اب ان لوگوں کا کہنا ہے کہ چیٹی ہی چلائی نہیںجارہی ہے تو میں ہم آپ لوگوں کے پیسے کہاں سے دیںگے ؟ لیلاوتی بائی کے 6 لاکھ روپئے ،کستوری بائی50 لاکھ، بھاگما، 24لاکھ روپئے، کرینا بلڈنگ کے ساکن نلین، پاروتی اور جینت، سمیت 13 لاکھ، میگھنا کے 35 لاکھ سمیت مجموعی طور پر 300 افراد اس دھوکے کاکا شکارہوئے ہیں۔ متاثرہ تمام خواتین کی مدد کیلئے دلت کریہ سمیتی نے آگے آتے ہوئے ملزمین کوپولیس کے حوالے کرنے میںکامیاب ہوئی ہے۔