کاروان،اردو ادب شیموگہ کی جانب سےجشن اردو کا اہتمام

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔کاروانِ اردو ادب شیموگہ کی جانب سے پچھلے ہفتہ قدوائی انگلش اسکول ، شیموگہ میں "یوم اردو” منعقد کیا گیا ۔ جلسہ کاآغاز دسویں جماعت کے طالب علم محمد شاہ زیب سلیم نے کلام الٰہی کی تلاوت سے کیا۔ طالبہ قرۃ العین نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔ ادارہ کے سکریٹری تبریز یوسف صدیقی نے ادارہ کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ مہمان خصوصی جمیل احمد شریف نے اردو کی اہمیت پر روشنی ڈال دی۔ بعداز ادارہ کی جانب سے منعقد ثقافتی مقابلوں میں کامیاب طلباء کو انعامات سے نوازہ گیا۔ نعت خوانی میں پہلا انعام گورنمنٹ اسکول ین ٹی روڈ کےطالب علم محمد کونین کبیر کو ملا جبکہ دوسرا انعام قدوائی انگلش اسکول کی طالبہ قرۃ العین کو ملا۔ املانویسی میں پہلا انعام قدوائی انگلش اسکول کی طالبہ قرۃ العین کو ملا جبکہ دوسرا انعام گورنمنٹ ہائی اسکول ین ٹی روڈ کی طالبہ عافیہ مومن کو ملا ۔ تیسرا انعام المحود ہائی اسکول کی طالبہ مہربا نو نےحاصل کیا۔ اقتباس پڑھائی میں پہلا انعام وژڈم انگلش اسکول کی طالبہ مصباح توحید کے حصہ میںآیا، دوسر انعام  الحبیب انگلش اسکول کی طالبہ مہرصباح نے حاصل کیا جبکہ تیسرا انعام قدوائی انگلش اسکول کے طالب علم ثاقب اللہ نے حاصل کیا۔ تقریری مقابلہ میں پہلا انعام اخلاص انگلش اسکول کی طالبہ عرشین کوثر، دوسرا انعام آزاد گرلس ہائی اسکول کی طالبہ بی بی آمنہ اور وژڈم اسکول کی طالبہ عائشہ زولفا کو ملا۔ اسلامک کوئز  میں پہلا انعام قدوائی انگلش اسکول کے طالبات اسماء کوثر و اُم کلثوم کو نے حاصل کیا، دوسرا انعام اخلاص انگلش اسکول کے طالبات عائشہ اکبر و سامیہ کلثوم نے حاصل کیا اور تیسرا انعام آزاد گرلس اسکول کی طالبات صباترنم و عافیہ شریفہ نے حاصل کیا ۔اسلامک کوئز کی ذمہ داری کاروان اردو ادب کے جوائنٹ سکریٹری بی یم عبدالقدیر قریشی نے سنبھالی طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ کےلئے نعتیہ مقالہ رکھا گیا تھا جس میںپہلا انعام قدوائی اسکول کی معلمہ سحر کونین کے کو ملا۔ دوسراانعام وزڈم انگلش اسکو ل کی معلمہ فاطمہ نے حاصل کیا جبکہ تیسرا انعام سی آر پی فاطمہ کوثر کو ملا۔ جلسہ میں ادارہ کے صدر یس آر ایوب خان، ادارہ کےسکریٹری تبریز یوسف صدیقی، ادارہ کےذمہ داران بی یم عبدالقدیر قریشی ،عبداللہ خان، صوفی اختر، جمیل احمد شریف، حافظ رفیق احمد، سید امۃ الوحید ،سی آر پی منصور احمد، سی آر پی فاطمہ ، سی آر پی عمران خان کے علاوہ کثیر تعداد میں اساتذہ و طلباء موجود تھے۔