اہل نوجوانوں کوروزگار فراہم کیا جائے: یوگیش کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔وظیفہ یاب افسران کو دوبارہ تقرر کرنے کے بجائے روزگار کی تلاش میں بھٹک رہے اہل نوجوانوں کو روزگار دینے کا کام کریں۔ اس بات کا مطالبہ کارپوریٹر ایچ سی یوگیش نے کیا ہے۔ انہوں نے آج روزگار کی تلاش کررہے نوجوان لڑکے لڑکیوں کے روبرو ہی ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ سٹی منصوبے میں کئی افسران کام کررہے ہیں، ان میں کئی افسر سبکدوش ہوچکے ہیں، اورکچھ لوگ وظیفہ یاب ہونے والے ہیں۔ سبکدوشی کے بعد بھی انہیں لوگوں سے کام لیا جارہا ہے۔ یہ ملازمین اپنی وظیفہ یاب کی تنخواہ سمیت موجودہ تنخواہ حاصل کررہے ہیں ۔ اسطرح ایک سابق افسر ہونے کے باووجود انکے پچھلی تنخواہ سے کہیں زیادہ بڑھ کر تنخواہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق ایک سابق سرکاری ملازم کی تنخواہ اسکی آخری تنخواہ سےزیادہ نہیں ہونی چاہئے، لیکن قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سابق ملازمین کو زیادہ تنخواہ مقرر کرتے ہوئے انہیں دوبارہ ملازمت پر رکھا جارہاہے۔ اسطرح اہل اور قابل نوجوانوں کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ اسمارٹ سٹی  منصوبے میں نئے نوجوانوں کو اپنی قابلیت دکھانے کا موقع نہیں دیا جارہا ہے۔ کیا یہ سیاسی دبائو ہے یا نوجوان نسلوں پر دکھائی جارہی دشمنی کا نتیجہ ہے ۔ ایچ سی یوگیش نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پرفوراً اپنی توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ نریندرمودی نے اقتدار سے قبل نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن ایک بھی نوجوان کو روزگار نہیں ملا ہےاور اب ہمارے وزیر اعظم نوجوانوں کو پکوڑے بنانے، شمشانوں کی نگرانی کرنے کو کہہ رہے ہیں۔ اسطرح ہماری نوجوان نسلیں بے روزگار ی سامنا کررہی ہیں۔انہوں نےبتایا کہ شیموگہ کارپوریشن میں3 افسران کی دوبارہ تعیناتی کی گئی ہے۔ اس کو واپس لیتے ہوئے 3 اہل نوجوانوں کاتقرر کرنے پر زوردیا ۔ پریس کانفرنس میں روزگار کے متلاشی بھومیکا، نیہاریکا، آدتیہ، آنوپ، پوجا وغیرہ موجودتھے۔