شیموگہ:۔ کمسی پولیس اسٹیشن کےحدود میں آنے والے آئینور میں ایک نوجوان کا قتل پیش آیاہے ۔مقتول نوجوان کی شناخت سچن کے طور پر ہوئی ہےجوآئینور میں نورتن بار میں کیشیئر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ آئینور کے قریب گاؤں کے ستیش نائیک، اشوک نائیک اور نرنجن کل رات شراب پینے آئے تھے اور کیشیئر سچن نے انہیں شراب خانے کا وقت پورا ہونے پر دروازہ بند کرنے کیلئے اٹھ کر جانے کہا۔اسی بات کو لیکر ہنگامہ آرائی کے بعد سچن نے 112 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی اور بدمعاشوں نے ڈراگن چاقوسے سچن کے پیٹ میں وار کیا۔ سچن کوفوری طور پر آئینور سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کیلئے لے جایا گیابعد میں مزید علاج کیلئے شیموگہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا،لیکن علاج کی ناکامی کی وجہ سچن کی موت ہوگئی۔کمسی پولیس نے قتل کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
