شیموگہ: ۔شیموگہ ڈسٹرکٹ ہوم گارڈ میں فرائض انجام دے رہے جملہ 4 افسروں کو ان کی دیانتداری اور اچھی خدمات کیلئے سونے اور چاندی کے تمغوں سے نوازا گیا ہے۔13 جولائی کو بنگلور کے ودھان سودھا بینکویٹ ہال میں منعقدہ پروگرام میں ان افسروں کو تمغات پیش کئے گئے۔ ضلع کے ہوم گارڈ ڈیپارٹمنٹ میں فرائض انجام دینے والےڈسٹرکٹ کمانڈنٹ ایس شیوکمار ، اسسٹنٹ ایچ دنیش ، بھدراوتی یونٹ سے بی ای وجیندرا سارجنٹ کو سونے کا تمغہ اور ہولے ہنور یونٹ آفیسر ایچ ایل سنیل کمار کو چاندی کے تمغہ وزیر اعلیٰ کے ہاتھوںسے نوازا گیا ہے۔ضلعی ہوم گارڈ کے کمانڈنٹ ، ایس شیوکمار نے محکمہ پولیس کے اسسٹنٹ کی حیثیت سے تمام قسم کے قانونی انتظامات جیسے انتخابات ،جلوس واجلاس، جیسے بہت سارے موقعوں پرسب سے زیادہ تعداد میں ہوم گارڈ کے ملازمین کو مستحکم کیا ہے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سختی سے کام کیا ہے۔انکی دیانتداری اور بہترین خدمات کو سرہاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سال 2018 کا چیف منسٹر گولڈ میڈل سےانہیں نوازا ہے۔اسی طرح ضلع کے ہوم گارڈ اسسٹنٹ کے فرائض انجام دے رہے ایچ دنیش ، ہوم گارڈ محکمہ کے ضابطہ اخلاق اور تمام فرائض کو بناکسی غفلت اورکوتاہی کے انجام دے رہے ہیں۔انہوں نےہیڈکواٹر کے تمام تربیت کیلئے شیموگہ ضلع سے 100 سے زائد ہوم گارڈس کو تقرر ی کرتے ہوئے کئی سارے تمغات بھی حاصل کئے ہیں۔ انکی بے لوث فرائض کو پسند کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے انہیں سال 2020 کیلئے چیف منسٹر گولڈ میڈل سے نوازا ہے۔ان کے ساتھ ساتھ ہولے ہنور یونٹ کے یونٹ آفیسرایچ ایل سونیل کمار کے فرائض اورایمانداری کو دیکھتے ہوئے سال 2015 کا چاندی کا تمغہ اوربھدراوتی یونٹ کے بی ای وجیندرا سرجنٹ کوسال 2020 کا سونے کا تمغہ دیتے ہوئےاعزاز بخشا گیا ہے۔ان تمام افسران کو دفتر کے تمام عملہ ، ضلع کے تمام یونٹ افسران اور ہوم گارڈس نے مبارکبادپیش کی ہے۔
