قومی تعلیمی پالیسی کا مقصد ہندوستان کو گلوبل نالج سپرپاور بنانا:گورنرعارف

سلائیڈر نیشنل نیوز
جونپور: کیرل کے گورنر عارف محمد خان نے کہا ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی2020 کا مقصد ہی تعلیم اور سیکھنے پر توجہ مرکوز کرنا اور ہندوستان کو ایک گلوبل نالج سپرپاور بنانا ہے خان نے بدھ کو جونپور ڈاک بنگلے میں یواین آئی سے بات چیت میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا ہدف 2040 تک ایک کامیاب تعلیمی نظام بنانا ہے جس میں سبھی امیدواروں کی سماجی۔معاشی حالت کی فکر کئے بغیر اعلی کوالٹی والی تعلیم تک یکساں پہنچ ہو۔ اس کا مقصد ایک نئے نظام کی تعمیر کرنا ہے جو ہندوستان کی روایات اور اقدار کو اپنے اندر سموئے ہوئے سپر پاور بنے کا راستہ ہموار کرے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی شان کو بحال کرنے کے لیے نئی تعلیمی پالیسی میں ہندوستان کی ثقافتی تاریخ کے طول و عرض، سائنسی کھوج (جدت) وغیرہ پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ تعلیم کے بغیر انسان کی زندگی ادھوری رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے ٹیکنالوجی کے دور میں سرمایہ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بنایا جاتا ہے اور جس کے پاس ٹیکنالوجی ہے وہ سرمایہ دار ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی لوگوں کو تکنیکی معلومات اور اپنی ثقافت سے آگاہی دینے کے لیے لائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو حقیقی آزادی تبھی ملے گی جب ہندوستان کی بنیاد مکمل طور پر تعلیم پر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان علم، تعلیم اور حکمت کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ باعزت مقام حاصل کرنے کے لیے ہمارا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔