پنجاب کیلئےروانہ ہونےوالی اردک راستے میں ہی لاپتہ،ٹرک اور ڈرائیورکی تلاش

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔آئینور سے پنچاب کیلئے روانہ ہونے والی180 کنٹل ادرک کی ٹرک بیچ راستے سے ہی لاپتہ ہوئی ہے،جس کی وجہ سے ایک اردک کاتاجر خسارے میں آچکاہے۔سید صادق نامی شخص پچھلے آٹھ سالوں سےگائوں میں رہ کر آس پاس کے ادرک کے کاشتکاروں سے ادرک خریدکراسے دوسری ریاستوں کی منڈیوں کو فروخت کیاکرتاتھا،18نومبرکی شام کو بھی ایک ٹرک میں180 کنٹل ادرک پنچاب کیلئے روانہ کیاتھا۔یہ ٹرک21 نومبر کوپنچاب کے شہر امرتسر پہنچنےوالاتھا،لیکن 21 نومبر کی صبح سےہی ٹرک کےڈرائیورکا موبائل فون سویچ آف ہوگیاتھا۔اس درمیان سوشیل میڈیاپر ایک ویڈیو وائرل ہوئی،جس میں مدھیہ پردیش کے جھانسی شہرمیں کرناٹک کی ایک ٹرک محض 50 روپئے ادرک فروخت کررہی تھی،جیسے ہی یہ ویڈیو کسی ذریعے سے سید صادق کو موبائل پر پہنچی تو انہوں نے ٹرانسپورٹ آفیس سے رابطہ کیا،جہاں پر انہیں بتایاگیاکہ ٹرک ابھی تک امرتسر نہیں پہنچا۔اس سلسلے میں سید صادق نے کمسی پولیس تھانے میں معاملہ درج کروایاہے۔اندازے کے مطابق ادرک کی قیمت13لاکھ75 ہزار روپئے ہے،ٹرک ڈرائیورموہن سمیت دو افرادپر شکایت درج کروائی گئی ہے۔