موبائل سے بچوں کو دورکرنا بہت بڑا چیلنج ہوچکاہے:ڈاکٹر آفتاب مالدار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔موجودہ دورمیں موبائل فون بچوں سے دورکرنا والدین کیلئے بہت بڑا چیلنج ہوچکاہے ،لیکن بچوں کو کم عمری میں موبائل کے بے جا استعمال سے دورنہیں کیاجاتاہے تواس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔اس بات کااظہار معروف ماہرِ نفسیات ڈاکٹر آفتاب مالدارنے کیاہے۔انہوں نے آج شہرکے الحبیب انگلش اسکول میں یوم اطفال کے موقع پر مہمان خصوصی کے طورپر بات کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی تربیت جہاں والدین کی ذمہ داری ہے،وہیں انہیں موبائل کی لت سے بچانابھی بےحد ضروری ہے۔اکثر والدین بچوں کی ضدکے سامنے ہارمان جاتے ہیں اور وہ موبائل فون اُنہیں دیکر اُن کی ضد پوری کرتے ہیں،والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو کھیل کود اور دوسری سرگرمیوں میں مصروف کریں،تاکہ بچے موبائل کاکم استعمال کرنے لگے،جب بچے کسی وجہ سے موبائل کا استعمال کرتے بھی ہیں تو اس کی نگرانی والدین کو کرنی ہوگی ۔ جلسے کی مزید ایک مہمان خصوصی محکمہ زراعت کے وظیفہ یاب افسر اعجازاحمدنے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم اطفال منانا ملک کے پہلےوزیر اعظم کی یادکو تازہ کرتا ہے ۔پنڈت جواہر لال نہروکی یوم پیدائش پر یوم اطفال منایاجاتاہے،طلباء کو چاہیے کہ وہ اس ملک کی ترقی کیلئے اپنا تعائون پیش کریں۔جلسہ کاافتتاح صحافی مدثراحمدنے کرتے ہوئے کہاکہ کسی معروف شخصیت کی یوم پیدائش کا انعقاد کرنے کا مقصد اُن کی زندگی کو جانناہوتا ہے ، جس طرح سے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرونے اس ملک کی ترقی کیلئے مختلف منصوبوں کو رائج کیاتھا،اُسی طرح سے موجودہ نسل اپنی صلاحیتوں کو اجاگرکرتے ہوئے قوم وملت کی ترقی کیلئے کام کریں ۔آئی آئی ٹی ،آئی آئی ایم،اسروجیسے اداروں کو آنجہانی وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرونے شروع کیاتھا،ایسے اداروں سے فائدہ اٹھانا نوجوان نسل کی ذمہ داری ہے ۔ جلسے کی صدارت الحبیب انگلش اسکول کے صدراعجازاحمدنے اپنی صدارتی خطبے میں کہاکہ یوم اطفال منانانہ تو تاریخی تقریب ہے نہ ہی یہ لازمی ہے،لیکن بچوں کی بہبودی کیلئے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہرلال نہرو نے جو منصوبے عمل میں لائے تھے اُنہیں یادکرناہماری ذمہ داری ہے۔آج کے بچےاگر اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں تو یقیناً کل کا مستقبل بہترہوسکتاہے۔اس موقع پر الحبیب انگلش اسکول کے سکریٹری ایوب خان، ڈائریکٹر افتخاراحمد خان موجودتھے۔مہمانوں کااستقبال اسکول کے میرمعلم سید جعفرنےکیا،قرات پانچویں جماعت کے طالب العلم حافظ محمدصیہان نے پیش کی،حمد ساتویں جماعت کی طالبہ مسرت فاطمہ،نعت دسویں جماعت کی طالبہ زینب بی نے پیش کیا۔مہمانوں کا شکریہ دسویں جماعت کی طالبہ اُم کلثوم نے پیش کیا۔اس موقع پر ادبی وثقافتی پروگراموں میں انعامات لینےوالے طلباء کو تہنیت پیش کی گئی۔