غیرمعیاری کھانے سے طلباء بیمار ، پرنسپل اور وارڈن سسپنڈ

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔ضلع کے سنتے بنورکے قریبی گائوں کاکنورمیں موجود کتوررانی چنما ریسڈنشیل اسکول کے طلباء کو غیر معیاری کھانا کھلانے کی وجہ سے طلباء بیمارہوئے تھے،اس تعلق سے ڈپٹی کمشنر ایم وی وینکٹیش نے ابتدائی تحقیقات کرتے ہوئےاسکول کے پرنسپل منجوناتھ پورد اور وارڈن نسیمہ بانوکو سسپنڈکرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ان کی جگہ پر اندراگاندھی ریسڈنشیل اسکول کے پرنسپل گرومورتپاکو کتوررانی چنما اسکول کی افزود ذمہ داری دی گئی ہے ،جبکہ وارڈن کی ذمہ داری اسی اسکول کی نرس آرانیتاکو دی گئی ہے۔پیرکے دن غیر معیاری کھانا کھانے کی وجہ سے25 طلباء بیمارہوئے تھے،ان میں سے9 طلباء صحتمندہوکر اسپتال سے رخصت ہوئے ہیں،جبکہ مزید12 طلباء کو داونگیرے کے چڈگیری اسپتال میں علاج کیاجارہاہے۔