بنگلورو:۔کرناٹک کے گنگاوتی میں ایک بزرگ شخص کو جئے شری رام کہنے کیلئے بجرنگ دل کے کارکنوں نے پیٹا،جس کی وجہ سے بزرگ شخص زخمی ہواہے۔حالانکہ یہ واقعہ25 نومبر کو بتایاجارہاہے،اس معاملے میں گنگا وتی کے محبوب نگر کے ساکن حُسین صاحب جو نابینہ ہیں وہ ہوسپیٹ سے واپس گنگاوتی آرہے تھے،اس دوران نوجوانوں کا ایک گروہ ان کے پاس آکر انہیں سنسان جگہ پر لے گیااور ان پر جئے شری رام کے نعرے لگانے کیلئے دبائو ڈالا۔جب انہوں نے اس بات سے انکارکیاتو ان کی داڑھی نوچی گئی پھر ان پیٹ کر ان کے پاس موجود رقم چھین کر فرارہوئے۔فرار ہونے سے قبل شرپسندوں نے ان کی داڑھی کو آگ بھی لگادی۔زخموں کی تاب نہ لاکر وہ بیہوش ہوگئے تھےاور دوسرے دن ایک چراوہا اُس راستے گذررہاتھا اُس نے میری مددکی۔حُسین صاحب نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہاہے کہ ملزمان کے خلاف کارراوئی کی جائے۔گنگا وتی پولیس سٹی تھانے میں یہ معاملہ درج کرلیاگیاہے۔
