بنگلورو:۔ریاستی حکومت نے پچھلے بجٹ میں بچوں کی پرورش کیلئے سرکاری ملازمین کو180 دن کی خصوصی چھٹی دینے کیلئے جو اعلان کیاتھا،اُس اعلان کواب قانونی شکل مل گئی ہے،اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے احکامات جاری کردئیے ہیں۔سرکاری ملازمت پر فائزخواتین کواپنے چھوٹے بچوں کی پرورش کیلئے اُن کی عمر18 سال تک ہونے کے درمیان کبھی بھی180 دن کی تعطیل لینے کیلئے یہ قانون بنایاگیاہے۔فی الوقت ریاست میں خواتین ملازمین کی زچکی کیلئے6 ماہ کی تعطیل دی جاتی ہے،جبکہ بچے کے باپ کیلئے15 دن کی چھٹی دینے کا قانون موجودہے۔اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے اب نئے قانون میں خواتین کو یہ سہولت دی ہے کہ وہ بچے کی عمر18 سال تک پہنچنے سے پہلے کبھی بھی اس کی پرورش یا دیکھ بھالی کیلئے6 ماہ کی تعطیل لے سکتے ہیں،یہ تعطیل کم ازکم15 دنوں کیلئے لینی ہوگی اور اس کیلئے کسی بھی طرح کے دستاویزات نہیں دینے ہونگے،بلکہ محض سرویس ریکارڈ میں اس کا تذکرہ کرناہوگا۔ان 6 مہینوں میں چھٹی کیلئے خاتون ملازمین کو تنخواہ بدستورجاری رہے گی۔
