کیرےبلچی:۔کیرے بلچی صابرہ پی یو کالیج کی طالبہ تسمیہ تاج کے اعزاز میں بھارت ایجوکیشن سوسائٹی صدر یحیٰ خان کی صدارت میں تہینی اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں ماہ مارچ سال 2023ءکے ‘ پی یو سی’ امتحان میں گرانٹ اِن ایڈ کالیج طلباء میں 600میں 535 نمبرات حاصل کرتے ہوئے تعلق سطح پر اول مقام حاصل کرنے پر تسمیہ تاج کو ضلع پی یو کالیج پرنسپل اسوسیشن کی جانب سے اعزاز سے نوازہ گیا ،اسی مناسبت سے صابرکامپوزٹ پی یو کالیج میں تسمیہ تاج کے اعزاز میں ایک تہینی اجلاس منعقد کرتے ہوئے طالب علم اور طالب علم کے والد غضمفر علی خان کو اس موقع پر تہنیت پیش کی گئی،اجلاس کا افتتاح صابرہ ہائی اسکول دسویں جماعت کے طالب علم محمد ریحان کے ذریعہ تلاؤتِ کلام ِ پا ک،اجلاس میں شریک تمام طلباء کے ذریعہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کئے جانے کے بعد صدر اجلاس یحی ٰخان اور سکریٹری بھارت ایجوکیشن سوسائٹی سعود علی کے ذریعہ پودے کو پانی دےکر کیا گیا ،افتتاح کےبعد صابرہ پی یو کالیج پرنسپل نے قاضی سید عبدالصمد نے افتتاح کلمات ادا کرتے ہوئے طلباء میں اپنے اندر پائے جانے والی صفات کے ذریعہ ایک نقطہء نظر پر محنت کے ساتھ منزل کی تلاش میں سے ہر کوئی منزل کو پہنچ سکتاہے بشرطیہ کہ طلباء میں منزل کو پانے کاجذبہ صادق ہونا چاہیئے ،سکریٹری سعود علی خان نے کہا کہ کالیج کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہےکہ 27 طلباء میں 27 طلباء بہتر نتایج کے ساتھ کامیاب ہوئے اُس میں سے تسمیہ تاج نے تعلق سطح پر اول مقام حاصل کرتے ہوئے کالیج ،اساتذہ ،والدین ،اور گاؤن کا نام روشن کیا جو بڑی خوشی کی بات ہے،اس کامیابی کے پیچھے ادارے کے ناظم وظیفہ یاب پرنسپل افروز علی خان کی طلباء کوسرپرستی حاصل ہوئی جو ایک بہتر ین طریقہ سے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وقتا فوقتا طلباء کس طرح سے اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں یہ ہنر طلباء میں جگانے کا جو کام کیا اس کے لئے افروز علی خان کی شخصیت کا بڑا دخل رہاہے،صدر اجلاس یحیٰ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اجلاس کے افتتاح میں سورۃالفاتحہ کی تلاؤت جو کی گئی طلباء اگر اس سورۃ پر غور کرین گے تو اسی سورۃ میں کامیابی چھپی ہوئی اور جن چیزوں سے بچنے کی رب العالمین نے اس سورۃ میں تلقین کی ہے اگر اِن سے بچ کر تعلیم پر توجہ دیں گے تو یقینا طلباء اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں،طلباء کو یہ بات ذہیں نشین کرلینی چاہیئے کہ آپ جب کامیاب ہوتے ہیں تو یہ صرف آپ کی خوشی نہیں بلکہ اس خوشی میں آپ کے والدین کو اساتذہ کو کس قدر خوشی ہوتی اس کا اندازہ آپ کو نا ضروری ہےاگر آپ کو یہ احساس ہو کہ آپ کی کامیابی سے کتنے لوگوں کو خوشی ہوتی اور اس خوشی کے لئے آپ کو کیا کرنا ہے تو کبھی آپ اپنا وقت بیکار نہیں گنوائین گے ،آج ہماری اس کالیج میں ایک بڑی خوشی کا دن ہے کہ ایک بچی نے ماہ مارچ سال 2023 ء کے پی یو امتحان میں نمایان نمبرات کے ساتھ تعلق سطح پر اول مقام حاصل کیا میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے اور اس کامیابی سے آج ہمارے گاؤن کے لوگوں کے دلوں کو بھی ایک خوشی ملی ہےہمارے گاؤن میں لوگوں کو تعلیم کی اہمیت کا اندازہ ہے کہ یہان والدین بچوں کی تعلیم کو فوقیت دیتے ہیں کچھ بھی ہوجائے مگر بچوں کی تعلیم منقطح نا ہو اس بات پر ہمارے گاؤن میں والدین بچوں کی تعلیم پر توجہ دیتے آئے ہیں یہی وجہ ہے آج ریاست کرناٹک کے کسی بھی ضلع میں ہمارے گاؤں کے اساتذہ پائے جاتے ہیں یہ اُنہی والدین کی توجہ کا ثمر ہے ،آج اس اجلا س میں تما م بچوں کو یہ بتانا چاہونگا کہ اس سال 2024ء میں ہمارے ادارے سے کوئی بھی طالب علم جو پی یو سال دوم میں تعلم حاصل کررہا ہے وہ اگر ریاستی سطح پر اول مقام حاصل کرتا ہے تو ریاستی وزیر اعلیٰ کو مدعو کرتے ہوئے اُن کے ہاتھوں اعزاز سے نوازہ جائے گا ،اجلاس میں پی یو کالیج لکچرارپی زبیر اُللہ شریف،سُریش ٹی ،گوپالپا یس ،شکیل احمد خان ،سلمان خان ، توفیق احمد ساونور،ہائی اسکول اساتذہ میں رضیہ بیگم کچی،مرزا سعادت اُللہ بیگ،ذبیع اُللہ، وجئے کمار،شبانہ انجم،اسماء انجم،فضیل احمد خان ،کے علاوہ پی یو سال ِ اول و سال دوم طلباء وغیرہ شریک ،پی یو سال ِ دوم طالبہ نسرین بانو نے مہمانوں و شرکاء کا شکریہ واستقبال کیا ،پی یو سالِ دوم طالبہ عائشہ یم یس نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔
