داونگیرے:۔ شہر کے نجلنپا بڑاونے میں واقع کانگریس پارٹی دفتر شامنور شیوشنکرپا بھون میں داونگیرے جنوب کانگریس کارکنوں کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس کے افتتاح کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سینئرکانگریس لیڈر سابق ریاستی مینارٹی کمیشن چیرمن ملت تعلیمی ادارہ جات کے بانی و اعزازی سکریٹری سید سیف اُللہ نے کہا کہ ملک میں بھاچپا کی زیر قیادت ریاستی و مرکزی حکومت نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے،من چاہے انداز سے حکومت کرتے ہوئے ملک کی عوام نے جو خواب دیکھ کر بی جے پی کو اقتدار سونپا تھا اُن خوابوں کو بھاچپائی حکومتیں چکنا چور کرچکی ہیں ،آزادی کے بعد ملک کو ترقی کی راہوں پر لے جاتے ہوئے کانگریس پارٹی جو اسکیموں کو نافذ کیا اُن تمام کو پیٹھ پیچھے ڈالتے ہوئے ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کرتے ہوئے ،تحقیقاتی اداورں کے غلط استعمال کے ذریعہ مخالف پارٹیوں کی آواز جو اصل میں ملک کی عوام کی آواز ہوتی ہےاُسے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ،اگنی پتھ جیسے منصوبہ کے تحت ملک میں مزید نوجوانوں کو بے روزگا ر کرنےاپنی انا کو تقویت دینے لگی ہوئی ہے ،جس کو ہر حال میں واپس لینا ہے، ملک کا ہر ذیشعور فرد جانتا ہے کہ کانگریس پارٹی نے اس ملک کو اپنی قربانیوں کے ذریعہ ترقی دی ملک کے ہر فرد کے تعلق سے فکر رکھتے ہوئے کام کرتے آئی وقتی ضرورتوں کے اعتبار سے مختلف اسکیموں کے ذریعہ سماجی انصاف کو قائم رکھنے کا کام کیا، تمام طبقات سے وابستہ لوگوں کو تعلیم یافتہ بنانے میں کانگریس پارٹی کا کردار نہایت اہم ہے ،جھوٹ کے سہارے اقتدار تک پہنچنے والی بھاچپا کو 2024 کے عام انتخابات میں ملک کی عوام ضرور سبق سکھائیگی اورکانگریس پارٹی کو آئندہ اقتدار میں آنے سے کوئی روک نہیں سکتا ۔کارکنوں کوچاہیے کہ وہ ہمت ومحنت کا م کریں اور کانگریس پارٹی کےاُصولوں اور کانگریس کے دورِ اقتدارمیں کئے گئے کاموں کو عوام کے ذہنوں تک پہنچانا پارٹی کے ہرکارکن کی ذمہ داری ہے۔کانگریس پارٹی ہمیشہ سے ہی ملک کی عوام کے مفادات کاتحفظ کرتی آئی ہے اور اگے بھی کرتی رہے گی ۔اجلاس میں کے پی سی سی جنرل سکریٹری اسگوڈ جئے سنمہا نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پرکے پی سی سی اسپوک پرسن ڈی بسوراج ،ضلع کانگریس جنرل سکریٹری دنیش کے شٹی، شہر کے جنوب حلقہ کے بلاک کانگریس صدر ایوب پہلوان ،یاسین پیر رضوی ،کے جی شیوکمار ،سشما پاٹل ، سٹی مونسپل کارپوریشن کارپوریٹر سعید چارلی ،منجوناتھ اٹی گنڈی ، رادھا بائی ،رُودرما ،سنیتا بھیمنا ،گیتا چندرشیکھر وغیرہ شریک رہے۔
