بنگلورو:۔پولیس محکمے کے سنجھاری ای-چالان میں درج باقی معاملات کے جرمانے کی رقم پر 50 فیصد رعایت دینے کا حکم حکومت نے 21 اگست 2025 کو جاری کیا ہے۔یہ رعایت صرف ان معاملات پر لاگو ہوگی جو 23 اگست 2025 سے 12 ستمبر 2025 کے درمیان نمٹائے جائیں گے۔حکومت نے پہلے بھی ایک وقتی اقدام (ون ٹائم میژر) کے طور پر 11 فروری 2023 تک درج ای-چالان کے معاملات پر 50 فیصد رعایت دینے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد 3 مارچ 2023 کو ایک اور حکم کے ذریعے پھر سے یہی رعایت دی گئی تھی۔ بعد میں 5 جولائی 2023 کو دوبارہ یہ رعایت دی گئی اور یہ سہولت 9 ستمبر 2023 تک کے معاملات پر لاگو کی گئی تھی۔کرناٹک اسٹیٹ لا سرویسز اتھارٹی نے بھی 26 جون 2025 اور 12 اگست 2025 کے خطوط میں حکومت سے سفارش کی تھی کہ ای-چالان کے باقی معاملات میں 50 فیصد رعایت دے کر انہیں نمٹانے کے لئے مہلت فراہم کی جائے۔ اس کے تحت 5 جولائی 2025 سے 11 جولائی 2025 تک مہلت دی گئی تھی۔ اب یہ مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ 23 اگست 2025 سے 12 ستمبر 2025 تک کی مہلت دی گئی ہے۔بنگلورو ٹرانسپورٹ اور روڈ سیفٹی کمشنر نے بھی 4 مارچ 2025 کی تجویز میں کہا تھا کہ پولیس کے ای-چالان کیسوں میں 50 فیصد رعایت دے کر نمٹایا جائے اور ساتھ ہی ٹرانسپورٹ محکمے میں 2018-19 کے قبل کے معاملات میں بھی گاڑی مالکان کو 50 فیصد رعایت دے کر مقدمات ختم کرنے کا موقع دیا جائے۔حکومت نے ان تمام سفارشات پر غور کے بعد اس رعایت کو صرف 23 اگست 2025 سے 12 ستمبر 2025 تک کے لئے منظور کیا ہے۔ یہ اعلان محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈپٹی سکریٹری نے کیا۔
