سوشیل میڈیاپر ایم ایل اے کے خلاف تبصرہ کرنے پر نوجوان کی پٹائی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
بھدراوتی:۔مقامی رکن اسمبلی کے خلاف سوشیل میڈیاپر تبصرہ کرنےوالےبی جے پی کے رکن پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا ہے ۔ بھدراوتی کے سداپور کے ویشویشوریا لےآئوٹ کے ساکن اور بی جے پی یوامورچہ کے کارکن گوکل اس واردات میں زخمی ہونےوالانوجوان ہے۔اس نے سوشیل میڈیاپر ایک پوسٹ شئیرکیاتھا جس میں بتایاگیاتھاکہ” بھدراوتی میں اسپیٹ(تاش) زورپکڑچکاہے،الیکشن سے پہلے نوجوانوں کو روزگار دینے کی بات کہی تھی،ایم پی ایم کوشروع کرنے کی بات کہی تھی،لیکن اب ایم ایل اے جوئے کےکھیل کو کیوں نہیں روک رہے ہیں۔ایم ایل اے سنگھ میش کے خلاف پوسٹ کئے جانے کی بات کو لیکر کل رات کچھ نقاب پوش نوجوان گوکل کے گھرکے پاس گئے اور اس کی کارکے شیشوں کوتوڑا،اس کے علاوہ گوکل پر جان لیواحملہ بھی کیاہے،جس کی وجہ سے گوکل کے سراور کان پر چوٹیں آئی ہیں،اس سلسلے میں گنیش،ہرشا،ننجئے گوڈانامی ملزمان کو پولیس نے تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کی ہے ۔نیوٹائون پولیس تھانے میں معاملہ درج کیاگیاہے۔جرائم کر گڑھ بنتاجارہاہے بھدراوتی :۔گذشتہ کئی سالوں سے بھدراوتی میں او۔سی،اسپیٹ،کیرم جیسے جوئے کی سرگرمیاں عروج پر ہیں،اس سلسلے میں شکایت کی جارہی ہے کہ یہاں پرغیر قانونی سرگرمیوں کیلئے سیاستدانوں کی پشت پناہی حاصل ہے اور پولیس سیاسی دبائو کی وجہ سے کسی بھی طرح کی کارروائی نہیں کررہی ہے۔نوجوانوں کو بڑاطبقہ بے روزگاری کاشکارہے اوریہ نوجوان جرائم کےذزیعے سےاپنی روزی روٹی تلاش کررہاہے۔