شیموگہ:۔ضلع کی میگان اسپتال میں کوروناکےتین پازیٹیو معاملات درج کئے گئے ہیں،جس میں دو افرادگھر میں قرنطینہ میں ہیں۔اس بات کی اطلاع میگان اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر تھیمپا نے دی ہے ۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شیموگہ میں کوروناکے تین معاملات مثبت پائے گئے ہیں،جن میں ایک شخص کو اسپتال میں داخل کیاگیاہے،جبکہ دو افراد کوگھر میں ہی آئسولیشن میں زیر علاج ہیں۔میگان اسپتال میں 30 آکسیجن بیڈز تیار کیے گئے ہیں،جس میں12 آئی سی یو وارڈ دستیاب ہیں۔انہوں نے عوام سے گذارش کی ہے ۔60 سال سےزیادہ افراد کو ماسک پہننے کی تاکید کی ہے۔
