سدرامیا ٹیپوسلطان کے دوسرے اوتار ہیں:یتنال

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔اسکولوں و کالجوں میں حجاب پہننےکے معاملے کو لیکر وزیر اعلیٰ سدرامیانے جو بیان دیاہےوہ اس بات کوثابت کررہاہے کہ سدرامیا ٹیپوسلطان کے دوسرے اوتارہیں۔اس بات کا اظہار بی جے پی کے رکن اسمبلی بسواناگوڈا پاٹل یتنال نے کیاہے۔انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سدرامیا کا یہ بیان مسلمانوں کو خوش کرنے کیلئے ہے،کانگریس مسلمانوں کو خوش کرنے کیلئے جو فیصلے لیتے آئی ہے،ا س سے ملک کا دیوالہ نکل چکاہے۔اسکول وکالجوں میں طلباء میں یکسوئیت اور برابری لانے کیلئے یونیفارم کا نظام جاری کیاگیاہے،اگر حکومت حجاب کو جاری کرنے کیلئے اقدامات اٹھاتی ہے توہندو طلباء کیسری شال پہن کر تلک لگا کراسکول آئینگے،اس طرح سے ہندو مسلم طلباء کے درمیان اختلافات بڑھیں گے۔مزید انہوں نے کہاکہ آنےوالے پارلیمانی انتخابات میں صرف مسلمان ہی کانگریس کو ووٹ ڈالینگے،یہ بات کانگریس سمجھ رہی ہے،ایسا ممکن بھی ہے،صرف مسلمان ہی کانگریس کوووٹ دینگے اور تمام ہندو بی جے پی کو ووٹ دیکر اقتدارمیں لائینگے۔