حجاب کے بیان سے سدرامیا کا پلٹنا ہندوتواکی جیت ہے:ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔حجاب کو لیکر وزیر اعلیٰ سدرامیانے جو سیاست کرنے کی کوشش کی ہے وہ ناقابل قبول ہے،مسلمانوں کو خوش کرنے کیلئے سدرامیانے پارلیمانی انتخابات سے قبل اس طرح کا بیان دیاہے اوروہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ لوک سبھا انتخابات میں مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کیلئے یہ ایک اچھا ذریعہ ہے،لیکن ہندوئوں کے دبائوکے بعد انہوں نے اپنے بیان سے پلٹ کر جو وضاحت دی ہے وہ ہندوتواکی جیت ہے۔اس بات کااظہار بی جے پی لیڈرکے ایس ایشورپانے کیاہے۔انہوں نےآج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کل سدرامیانے حجاب پر پابندی کی منسوخی کے فیصلے کا اعلان کیاتھا،آج ہماری شدید مخالفت کے بعد سدرامیا پلٹ گئے ہیں ،یہ ہندوتواکی جیت ہے۔سدرامیانے جو بیان دیاتھا،اس کی ریاست بھر سےشدید مذمت کی گئی ہے۔یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،ایسے میں وزیر قانون نے حجاب کی پابندی کے فیصلے کو منسوخ کرنے کو درست قراردیاہے،یہ عدالت کی ایک طرح سے توہین ہے۔صبح میں ایک رات میں ایک اعلان کرتے ہوئے سدرامیاتغلق دربا چلارہے ہیں۔