منڈیا:ٹائون کائونسل کی ای او مسکان لوکاآیکتہ کے جال میں

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
منڈیا:۔سری رنگا پٹن کی ٹائون کائونسل کی ایگزیکٹیو آفیسرمسکان رانی کو لوکاآیکتہ پولیس نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکیاہے۔مسکان رانی کے ساتھ ریونیو افسرگریش گرفتار ہونےوالے ملزمان ہیں۔پائوتی کھاتہ بنانے کے عوض میں مسکان اور گریش ایک لاکھ روپئے کی رشوت لے رہے تھے۔منڈیا کے ساکن پرشانت نے پائوتی کھاتہ بنانے کیلئے ٹائون کائونسل میں عرضی دائرکی تھی،اس کام کو پوراکرنے کیلئے دونوں افسروں نے دو لاکھ روپیوں کا مطالبہ کیاتھا،اس رشوت کی مخالفت کرتے ہوئے پرشانت نے لوکاآیکتہ میں شکایت درج کروائی تھی،جس کے تحت منڈیا لوکاآیکتہ کے ڈی وائی ایس پی ایچ ٹی سونیل کماراور انسپکٹر موہن ریڈی کی قیادت میں کارروائی کی گئی اور افسروں کورشوت لیتے ہوئے گرفتارکیاگیاہے۔