انجمن AITMکےزیر اہتمام پی یو طلبا کیلئے پیشہ وارانہ و تعلیمی مقابلہ جات’اسٹم2023‘ کا انعقاد : 400سے زائد طلبا وطالبات کی شرکت

اسٹیٹ نیوز
بھٹکل:۔انجمن انسٹیٹیو ٹ آف ٹکنالوجی اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے زیراہتمام منعقدہ تعلیمی و پیشہ وارانہ مقابلہ جات کا میگا فسٹ ’اسٹم-23‘میں بھٹکل تعلقہ کے 17پی یو سی کالجوں کے 400سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوکر اپنی مختلف صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انجمن انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے زیر اہتمام ہر سال پی یوسی شعبہ سائنس کے طلبا وطالبات کیلئے ’ اسٹم‘کے نام پر مختلف مقابلہ جات کا اہتما م کیاجاتارہا ہے۔اس مرتبہ سائنس، ٹکنالوجی ، انجنئیرنگ اور ریاضی کے کوئز مقابلے ہوئے ۔افتتاحی تقریب میں انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر اول سید سمیر سقاف نے مہمان خصوصی کے طورپر پیشہ وارانہ مقابلہ جا ت کے انعقاد پر انتظامیہ ، کالج عملہ اور طلبا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور کے تقاضوں اور صنعت کاروں کیلئے ضروری ٹکنالوجی کے مطابق مقابلہ جات کا انعقاد کریں تاکہ آج کا یہ مقابلہ انہیں مستقبل میں ان کیلئے آسانیاں ہوں اسی طرح طلبا وطالبات کیلئے سائنس و ٹکنالوجی پر مبنی  ماحول  فراہم کرنے کی بھی کوشش کرنے کی صلاح دی۔ کالج بورڈ سکریٹری محی الدین رکن الدین نے تقریب کی صدارت کی۔  ڈائس پر ایگزیکیٹیو ممبر یسین عسکری ، پرنسپل ڈاکٹر کے فضل الرحمن ، رجسٹرار پروفیسر زاہد کھروری ، اسٹم کے کنونیر ڈاکٹر آنند مورتی شاستری  وغیرہ موجود تھے۔