قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو مہاراشٹر کے وزیر کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی: آرگ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو : کرناٹک کے وزیر داخلہ آراگا گیانیندر نے خبردار کیا ہے کہ اگر مہاراشٹر کے ریاستی وزیر بیلگام کا دورہ کرتے ہیں اور اس ماحول میں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ہم ان کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔اس سلسلے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا، ’’جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ چاہے وہ وزیرہی کیوںنہ ہو۔انہوںنے مزید بتایا کہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے کرناٹک ۔ مہاراشٹر کے سرحدی معاملے پر پہلے ہی اپنا موقوف ظاہر کردیاہے ۔کرناٹک اور مہاراشٹر کےاےڈی جی پی اور ڈی جی کے ساتھ اس ضمن میں بات بھی ہوئی ہے کہ دونوں ریاستوں کی عوام کو قانون کی خلاف ورزی کرنے کا موقع نہیں دینگے  ۔