رام نگر:۔رام مندرکے کارسیوک کی گرفتاریوں کے سلسلے میں کانگریس و بی جے پی کے درمیان سیاسی رسہ کشی چل رہی ہے،تو دوسری جانب کانگریس سے منتخب ہونےوالے رام نگر اسمبلی حلقے کےایم ایل اے اقبال حُسین نے کہاہے کہ وہ بھی رام بھگت ہیں اور وہ بھی رام کی پوجاکرنےوالوں میں سے ہیں۔آنےوالے دنوں میں رام نگرمیں رام اتسوامنانے کی فکرکررہے ہیں اور رام اتسواکو پورے عقیدت کے ساتھ منایاجائیگا۔اقبال حُسین نے کہاہے کہ میں تمام خدائوں کو پوجنے والوں میں سے ہوں،بچپن سے ہی تمام خدائوں کو پوجتا آیاہے،یہ میرے اُصول ہیں۔وہ لوگ رام مندرکے معاملے میں پارلیمانی انتخابات کے نظریہ سے دیکھ رہے ہیں یانہیں یہ مجھے نہیں معلوم،یہ اُن کا اپنا معاملہ ہے،لیکن ہم رام کی پوجا کرتے آئے ہیں،رام کی پوجا ہمارے لئےنئی بات نہیں ہے ،لیکن اُن کیلئے نئی بات ہوسکتی ہے۔رام ہمارا خاندانی خداہے۔
