چکوڑی:۔ چکوڑی ضلع میں کرناٹک ریاست لسانی اقلیتی مدارس کے اساتذہ کی فلاحی تنظیم رجسٹرڈ بنگلور کے ریاستی اور ضلعی ٹیم کے ایک وفد نے ریاستی وزیرِ تعلیم بی بی ناگیش سے ملاقات کی اور موصوف کو تنظیم کا تعارف کراتے ہوئے ریاستی صدر محمد سلیم مجاور نے تنظیم کے نصب العین سے آگاہ کیا ۔اسی دوران ریاستی جنرل سیکریٹری ڈی ایچ کامبلی اور دیگر ممبران نے موصوف کو ایک یاد داشت پیش کی جِس میں نئے GPT اساتذہ کی تقرری سے پہلے حالیہ پی ایس ٹی اساتذہ کو جی پی ٹی عہدوں پر فروغ دیا جائے ۔ لسانی اقلیتی مدارس میں بنیادی سہولیات جیسے کھیل کا میدان، کُتب خانے، تجربہ گاہ، اسمارٹ کلاس وغیرہ سہولیات کو یقینی بنایا جائے ۔ لسانی اقلیتی HPS میں طلباء و اساتذہ کے 25:1 کے تناسب کی بحالی ۔ سرکار کے تازہ ترین حکم نامے کے تحت اسامیوں کی مطابقت کے عمل کے دوران HPS مدارس میں ہندی پوسٹ دکھایا گیا ہے اسے متعلقہ زبان کی پوسٹ میں تبدیل کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ ہر بلاک میں لسانی اقلیتی مدارس کیلئے ای سی او، سی آر پی اور بی آر پی کی تقرری ۔ متعلقہ زبانوں میں اساتذہ کے لئے مواد پر مبنی تربیتوں کا اہتمام ۔ لسانی اقلیتی زبانوں میں ماضی میں منعقد ہونے والے پرتیبھا کارنجی اور دیگر تخلیقی پروگرامز کو دوبارہ جاری میں لینا۔ ریارست میں موجود کے پی ایس اسکولوں میں اقلیتی طلبہ کے داخلوں کی مناسبت سے متعلقہ زبان کی اسامیوں کو شامل کرنا ۔ لسانی اقلیتی ہایٔ اسکولوں میں متعلقہ زبانوں کے میر معلمین کی تقرری کو یقینی بنانا۔اور اس طرح کے مختلف مطالبات سے وزیر تعلیم کوآگاہ کیا گیا اور وزیر تعلیم نے ان مطالبات پر نظرِ ثانی کرنے کی تیقن کی ۔اس ملاقات میں ارون شاہ پور،ایم ایل سی نارتھ ویسٹ حلقہ ، ہنمانت نرانی، نارتھ ویسٹ گریجویٹ حلقہ نے تنظیم کی کار گزاریوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں تنظیم کا ساتھ دینے کا بھروسہ دیا ۔اس موقع پرمیرا صاب ملّا، ریاستی نائب صدر عطا محمد قاضی، زیڈ اے پٹیل، محسن پٹیل، آر ایم پٹیل، جی ایم کامبلی سنادی،شنترے اور دیگر ممبران نے بھی شرکت کی ۔
