یوجی اورپی جی میں زیر تعلیم طلباء کوکامیاب کریں: این ایس یوآئی کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ: یوجی اورپی جی میں زیر تعلیم تمام طلباءکو کامیاب کرتے ہوئے اگلے سمسٹر کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج این ایس یوآئی کی جانب سے کوئمپویونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسر بی پی ویربھدرپا کو یادداشت پیش کی گئی ہے۔تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ اس وقت طلباء کو اپنے گھروں کی ذمہ داریوں کا احساس رکھنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی شعبہ میںآگے بڑھنا ہے۔ کئی شعبے میں بنیادی سہولیات کی فراہم کرنا ہی اس وقت کا سب سے بڑا سوال ہے۔ ایسے حالات میں طلباء کے مستقبل اور انکے مفادات کو مدے نظر رکھتے ہوئے حکومت کو ضروری اقدامات اٹھانےچاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس وقت یوجی اورپی جی کی تعلیم حاصل کررہے تمام طلباء کو موجودہ سمسٹر میں کامیاب کرتے ہوئے اگلے سمسٹر کی تعلیم کا موقع دیں۔ تعلیم میں کسی طرح کی رکاوٹ اور پریشانی کے بغیر تعلیم کو مستحکم بنانے کا کام ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یوجی اورپی جی کی شروعات سے قبل تمام طلباء کیلئے ویکسین مہم چلانے پر زور دیا ہے۔ اس موقع پر این ایس یوآئی کے ریاستی جنرل سکریٹری منیش جی راج، ضلعی صدر ایچ ایس بالاجی، سٹی صدر وجئے کمار، روی کمار وغیرہ موجودتھے۔