گاندھی پارک کوجدیدطرزپرتیار کرکے پُرکشش بنایا جائیگا:ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔ شہر کے قلب میں واقع گاندھی پارک کوجدید طریقہ کار سے ترقی دینے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اس بات کی معلومات وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج اورضلعی نگران کے ایس ایشورپا نے کیا ہے۔ انہوں نےآج رکن پارلیمان بی وئی راگھویندرا ، بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں اور کارپوریشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی، بعد ازاں گاندھی پارک کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے بات کر تے ہوئے کہا کہ سینکڑوں سال کی قدیم تاریخ رکھنے والے اس پارک کو اس سے پہلے بھی کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقی کی گئی ہے۔ یہاںروزانہ و اکنگ جاگنگ کیلئے آنے والوں ، بچوں اور والدین سمیت عام لوگوں کے مفاد ات کو مدے نظررکھتے ہوئے اس پارک کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔پارک میں بچوں کی تفریحی کا بھرپور انتظام اورجھولے وغیرہ بھی بنوائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ا س منصوبے کو 3.00 کروڑ کی لاگت سےجدید انداز میں تیار کرنے کاہدف رکھا گیاہے۔ ترقیاتی کاموںمیں لائٹنگ ،واکنگ پاتھ، بچوںکوکھیلنےکیلئے علیحدہ جگہ ، سوئمنگ پول اور اوپن جم وغیرہ شامل ہیں۔ اگلے 15 دنوں کے اندر ٹینڈر کا عمل مکمل کرتے ہوئے اور اس پر عمل درآمدی کا سلسلہ شروع کیا جائےگا۔وزیر موصوف نے مزید معلومات دی کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت 850 کروڑ کی لاگت سے ، تھیم پارک کی تعمیر کرنےکامنصوبہ ہے اور اس منصوبے پرعمل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک گجراتی کمپنی نے اس تھیم پارک کی تعمیر کیلئے دلچسپی دکھائی ہے۔ اس پارک کے انتظامات کے متعلق کارپوریشن کی جانب سے، نجی تنظیموں یا نجی صنعتوں کے ذریعہ انتظام کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائیگااور اگلے ہفتے خواہشمند صنعتوں کے ذمہ داران کو مدعو کرتے ہوئے خصوصی نشست میں فیصلہ لینے کی بات کہی ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے رکن پارلیمان بی وئی راگھویندرا نے کہا کہ تیز رفتار زمانے کے ساتھ دن بہ دن ترقی کررہے شہر شیموگہ کے قلب میں واقع گاندھی پارک کی ترقی سے شیموگہ کی شان اضافہ یقینی ہے۔ پہلے ہی شہرشیموگہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ گاندھی کو پارک کو پرکشش پارک میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ یہاں کے انتظامیہ کو منظم رکھنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ یہاں کا ماحول صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ کی ترقی ، یو جی ڈی ، لائن مکمل ہونی چاہئے۔ بیت الخلا ، بچوں کی ٹرین وغیرہ پر کام مکمل ہونا بھی ضروری ہے۔ان تمام نکات پر غور کرتے ہوئے پارک کو ترقی دینے کارکن پارلیمان نے مشورہ دیاہے۔ اس موقع پر سوڈا صدر جیوتی پرکاش، میئر سونیتا انپا، کمشنر چدانند وٹارے، ریاستی ملازمین اسوسیشن کے ریاستی صدر سی ایس شڈاکشری وغیرہ موجودتھے۔