این پی ایس کو منسوخ کیاجائے،اراکین پارلیمان مرکز سے بات کریں:آئینورمنجوناتھ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔سرکاری ملازمین کیلئے جاری نیو پینشن اسکیم (این پی ایس) کو منسوخ کرتے ہوئے اولڈ پینشن اسکیم( اوپی ایس) کو جاری کیاجائے، اس سلسلے میں اراکینِ پارلیمان مرکزی حکومت کے سامنے تجویزپیش کریں۔اس بات کااظہار کے پی سی سی کے ترجمان آئینورمنجوناتھ نے کیاہے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں قریب6 لاکھ سرکاری ملازمین ہیں،یہ تمام پریشانی میں مبتلا ہیں،سال2006 سےقبل روزگارحاصل کرنے والے ملازمین اولڈ پینشن اسکیم کے ماتحت آتے ہیں،اس کے بعد سرکاری ملازمت پانےوالے اہلکاروں کو این پی ایس جاری کیاگیاہے،یہ تمام ذہنی پریشانی میں مبتلاہیں ۔ کانگریس حکومت نے انتخابات کے دوران اپنے انتخابی منشورمیں این پی ایس کو منسوخ کرنے کی بات کہی تھی،لیکن اس کام کیلئے قانونی دشواریاں ہیں،ان روکاٹوں کو مرکزی حکومت کے تعائون سے ہی دورکیا جاسکتا ہے۔مرکزی حکومت نے این پی ایس میں یہ فیصلہ کیاتھاکہ ملازمین کی تنخواہ میں سے 10 فیصد حصہ این پی ایس کیلئے لیاجائیگا،10 فیصد رقم حکومت دیگی،جملہ20 فیصد رقم کو شیئر مارکیٹ میں سرمایہ لگایاجائیگا،چونکہ شیئر مارکیٹ میں نفع و نقصان دونوں ہے،اس وجہ سے ملازمین پریشان ہیں ، سب سے اہم بات یہ ہے کہ شیئر مارکیٹ میں یہ رقم کہاں سرمایہ کی گئی ہے،اس کااندازہ بھی ملازمین کو نہیں ہے،سبکدوشی کے بعد ان کیلئے یہ پریشانیاں یقینی ہیں۔چونکہ این پی ایس کی رقم مرکزی حکومت کے ماتحت آتی ہے ، اس وجہ سے اسے واپس لینے کیلئے مرکزی حکومت کی منظوری ضروری ہے۔اب تک مرکزی حکومت کو ملازمین کے حصے کی رقم 129600 کروڑ روپئے دی گئی ہے،اگر یہ رقم واپس ملتی ہے تواولڈ پینشن اسکیم کو نافذکرنے میں آسانی ہوگی۔اسی دوران اُنہوں نے سابق ریاستی وزیر ایشورپاپر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ایشورپاکی زبان اور دماغ کے درمیان کوئی لنک نہیں ہے،یہ بات وہ ہر دوسرے دن ثابت کررہے ہیں ۔ سدرامیاا ور ان کے بیٹے یتیندراکو وہ پاکستان جانے کی صلاح دیتے ہیں،ان کی باتوں میں کوئی دم ہی نہیں ہے۔کارسیوک کو گرفتارکرنے پر ایشورپابھی اپنے آپ کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کررہے ہیں،اگر واقعی میں ایشورپاکو گرفتار کرنا ہے تو ان کے خلاف عائد کئی الزامات کے تحت انہیں گرفتار کیا جا ئے ۔ بی ایس یڈ ی یورپاکو جیل بھیجنے میں کس کا ہاتھ ہے یہ سبھی کو معلوم ہے،جب یڈی یورپا جیل گئے تو ایشورپانے کیوں نہیں مطالبہ کیاتھاکہ اُنہیں بھی جیل بھیجاجا ئے ۔ایم ایل اے چنبسپانے سدرامیا کاسر قلم کرنےکی بات کہی تھی،اب وہ اسمبلی میں ہردن سدرامیاکے قریب ہی رہتے ہیں،اگر دم ہے تو وہ سر قلم کرکے دکھائیں۔پریس کانفرنس میں کے پی سی سی رکن وائی ایچ ناگراج، دھیراج دھناولے،آئیڈیل گوپی،شی جو پاشاہ ،سنتوش وغیرہ موجودتھے۔